اَیسا نہ ہو کہ جَب تُم کھا کر سَیر ہو جاؤ اَور بہترین مکانات تعمیر کرکے اُن میں رہنے لگو، اَور جَب تمہارے مویشی اَور بھیڑ بکریوں کی تعداد زِیادہ ہو جائے اَور تمہارے پاس چاندی اَور سونے کی مقدار بڑھ جائے اَور تمہاری دولت میں اِضافہ ہو جائے، تَب تمہارے دِلوں میں غُرور کا آنا لازمی ہوگا اَور تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کو فراموش کر دوگے جو تُمہیں مِصر سے یعنی اُس غُلامی کی زندگی سے نکال لایٔے ہیں۔