بنی اِسرائیل کے خُدا نے فرمایا،
بنی اِسرائیل کی چٹّان نے مُجھ سے کہا:
’جَب کویٔی لوگوں پر راستی سے حُکومت کرتا ہے،
جَب وہ خُدا کے خوف کے ساتھ حُکومت کرتا ہے،
تو وہ صُبح کی رَوشنی کی مانند ہوگا جَب سُورج نکلتا ہے
اَیسی صُبح جِس میں بادل نہ ہوں،
بارش کے بعد کی اُس چمک کی مانند
جِس سے زمین پر گھاس پیدا ہوتی ہے۔‘