اَور نرسنگے پھُونکنے والے اَور گانے والے مِل کر یَاہوِہ کی حَمد اَور شُکر گزاری کرنے کے لیٔے تیّار ہُوئے اَور نرسنگوں اَور جھانجھوں اَور دیگر سازوں کے ہمراہ یَاہوِہ کی حَمد و ثنا یہ کہتے ہُوئے کرنے لگے:
”وہ بھلےہیں؛
اُن کی شفقت اَبدی ہے۔“
جوں ہی اُن کی آوازیں بُلند ہُوئیں یَاہوِہ کا وہ بیت المُقدّس بادلوں سے معموُر ہو گیا، یہاں تک کہ کاہِنؔ بادلوں کے باعث اَپنی خدمت اَنجام دینے کے لیٔے وہاں کھڑے نہ رہ سکے۔ کیونکہ یَاہوِہ خُدا نے اَپنے جلال سے پُورے بیت المُقدّس کو معموُر کر دیا تھا۔