تَب شاؤل نے اَپنے سلاح بردار سے کہا، ”اَپنی تلوار کھینچ اَور میرے جِسم میں گھونپ دے ورنہ وہ نامختون آکر مُجھے چھید کر بے عزّت کر دیں گے۔“
لیکن اُس کا سلاح بردار خوف اَور دہشت کے باعث اَیسا نہ کر سَکا۔ لہٰذا شاؤل نے اَپنی تلوار لی اَور اُس پر جا گرا۔ جَب اُس کے سلاح بردار نے دیکھا کہ شاؤل مَر گیا تو وہ بھی اَپنی تلوار پر گرا اَور اُس کے ساتھ مَر گیا۔