اَور شاؤل کا بیٹا یُوناتانؔ حورِشؔ میں داویؔد کے پاس گیا اَور خُدا پر پُورا بھروسا رکھنے میں اُس کی مدد کی۔ اَور کہا، ”خوف نہ کر، میرا باپ شاؤل تُجھ پر ہاتھ نہ ڈالیں گے۔ تُو اِسرائیل پر بادشاہ ہوگا اَور مَیں تُجھ سے دُوسرے درجہ پر ہُوں گا۔ میرے باپ شاؤل بھی یہ جانتے ہیں۔“