1
1 شموایلؔ 22:15
اُردو ہم عصر ترجُمہ
مگر شموایلؔ نے جَواب دیا: ”کیا یَاہوِہ سوختنی نذروں اَور ذبیحوں سے اِتنا ہی خُوش ہوتے ہیں جِتنا اُس بات سے کہ یَاہوِہ کا حُکم مانا جائے؟ دیکھ حُکم ماَننا، قُربانی چڑھانے سے، اَور کہنے کے مُطابق عَمل کرنا مینڈھوں کی چربی سے بہتر ہے۔
موازنہ
تلاش 1 شموایلؔ 15:22
2
1 شموایلؔ 23:15
کیونکہ بغاوت جادُوگری کے گُناہ کی مانند ہے، اَور تکبُّر بُت پرستی کی بُرائی کی مانند ہے۔ اَور چونکہ تُم نے یَاہوِہ کے کلام کو نہیں مانا، اِس لیٔے اُس نے بھی بطور بادشاہ تُجھے ردّ کر دیا ہے۔“
تلاش 1 شموایلؔ 15:23
3
1 شموایلؔ 29:15
وہ جو اِسرائیل کا جلال ہے وہ نہ تو جھُوٹ بولتا ہے اَور نہ اَپنا اِرادہ بدلتا ہے کیونکہ وہ کویٔی اِنسان نہیں ہے کہ اَپنا اِرادہ بدل دے۔“
تلاش 1 شموایلؔ 15:29
4
1 شموایلؔ 11:15
”مُجھے افسوس ہے کہ مَیں نے شاؤل کو بادشاہ بنایا ہے کیونکہ وہ مُجھ سے برگشتہ ہو گیا ہے اَور اُس نے میری ہدایات پر عَمل نہیں کیا۔“ یہ سُن کر شموایلؔ کا غُصّہ بھڑک اُٹھا اَور وہ ساری رات یَاہوِہ سے فریاد کرتے رہے۔
تلاش 1 شموایلؔ 15:11
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos