چنانچہ اَب تُم دِل و جان سے یَاہوِہ اَپنے خُدا کی جُستُجو میں لگ جاؤ اَور یَاہوِہ خُدا کا پاک مَقدِس بنانا شروع کر دو تاکہ تُم یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کو اَور خُدا سے متعلّق پاک اَشیا کو اُس بیت المُقدّس میں لا سکو جو یَاہوِہ کے نام کے لیٔے تعمیر ہوگی۔“