خُداوند کا کلام جو یَرمِیاؔہ نبی پر فلِستِیوں کی بابت نازِل ہُؤا اِس سے پیشتر کہ فرِعونؔ نے غزّہ کو فتح کِیا۔:۔ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ
دیکھ شِمال سے پانی چڑھیں گے
اور سَیلاب کی طرح ہوں گے
اور مُلک پر اور سب پر جو اُس میں ہے
شہر پر اور اُس کے باشِندوں پر بہہ نِکلیں گے۔
اُس وقت لوگ چِلاّئیں گے
اور مُلک کے سب باشِندے نالہ کریں گے۔