اور آبائی خاندانوں کے بعض سرداروں نے جب وہ خُداوند کے گھر میں جو یروشلیِم میں ہے آئے تو خُوشی سے خُدا کے مسکن کے لِئے ہدئے دِئے تاکہ وہ پِھر اپنی جگہ پر تعمِیر کِیا جائے۔ اُنہوں نے اپنے مقدُور کے مُوافِق کام کے خزانہ میں سونے کے اِکسٹھ ہزار دِرہم اور چاندی کے پانچ ہزار مَنہ اور کاہِنوں کے ایک سَو پَیراہِن دِئے۔