اس اِفِسیوں 6:16 کے مطابق مفت مطالعاتی منصوبے اور عقیدت بھرے پیغام
کیا میں حقیقت میں گناہ اور آزمائش پر قابو پا سکتا ہوں؟
5 دِن
کیا آپ نے اپنے آپ سے کبھی سوال کیا، "آپ کیوں ابھی تک گناہ سے لڑ رہے ہیں؟" پولس رسول نے بھی اس بارے میں کافی بات کی رومیوں 7 :15: "اور جو میں کرتا ہوں اس کو نہیں جانتا کیونکہ جِس کا میں ارادہ کرتا ہوں وہ نہیں کرتا بلکہ جِس سے مجھ کو نفرت ہے وہی کرتا ہوں۔" ہم گناہ کو کیسے روک سکتے ہیں کہ وہ ہماری روحانی زندگی کو روکنا بند کرے؟ کیا یہ ممکن ہے؟ آئیں گناہ، آزمائش اور شیطان کے بارے میں بات کریں اور خدا کی محبت کا شکر ادا کریں۔
جستجو
7 دن
اس سات دن کے مطالعاتی منصوبہ میں، Beth Moore کلام میں سے سوالات کا استعمال کرتے ہوئے آپ کو اس کی قربت میں لے چلیں گے جو آپ کو سب سے زیادہ اچھے طریقے سے جانتا ہے۔ غیر مناسب اختتامی نشانات جو کے جملہ کو ختم کریں گے اس کے تجسوس، دلچسپی اور حیرانگی کو ظاہر کریں گے۔ یہ سوال ایک دعوت ہے جو آپ کو خطرناک ماحول سے محبت بھرے ماحول میں لے چلے گا۔ بائبل اس طرح کی دعوت دینے سے شرماتی نہیں۔ بار بار ہم دیکھ سکتے ہیں کہ خدا کے لوگ اپنے خالق سے سوال کرتے ہیں۔ ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ کائنات کا خدا اپنی مخلوق سے سوال پوچھتا ہے۔ یہ جستجو ہے اس ذمہ داری کی جو ہمیں اس دعوت کو قبول کرنے کے لئے دی گئی ہے۔ کلام کی گہرائی میں اترنا سیکھیں، سوالوں کا جواب دینا سیکھیں اور اپنے سوالات خدا تک لانا سیکھیں۔ آئیں ہم ان غیر مناسب اختتامی نشانات کو موقع عطا کریں کے یہ ہمارے باپ کے ساتھ ہمارا تعلق گہرا بنانے کے راستوں میں ہماری رہنمائی کریں۔
یسوع: ہماری فتح کی پہچان
7 دن
جب ہم عید قیامت المسیح مناتے ہیں تو ہم تاریخ کی عظیم ترین فتح کا جشن مناتے ہیں۔ یسوع نے اپنی موت اور جی اٹھنے کے ذریعے گناہ اور قبر کی طاقت اور ان سے رونما ہونے والے اثرات پر غلبہ پا لیا، وہ اپنی فتح میں ہمیں بھی شامل کرنا چاہتا ہے۔ عید قیامت المسیح کے اس ہفتہ میں آئیں اس کی فتح کے نظریہ کو دیکھیں، جو لڑائی اس نے ہمارے لئے لڑی اس پر دھیان دیں اور اس کی تعریف کریں کیونکہ وہ ہماری فتح کی پہچان ہے۔
بائبل زندہ ہے
7 دن
ابتدا سے خدا کا کلام دلوں اور ذہنوں کی بحالی کے لئے متحرک ہے اور خدا نے یہ کام ابھی مکمل نہیں کیا۔ اس خاص 7 دن کے مطالعاتی منصوبہ میں، آئیں کلام کی زندگی کو تبدیل کر دینے والی طاقت کا جشن منائیں، اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ کیسے خدا بائبل کو استعمال کرتا ہے تاریخ پر اثر ڈالنے اور پوری دنیا میں زندگیاں بدلنے کے لئے۔
ایمان
12 دِن
کیا دیکھنا ہی ماننا ہے؟ یا کسی بات کو ماننا ہی دیکھنا ہے؟ یہ ایمان سے تعلق رکھنے والے سوالات ہیں۔ یہ مطالعاتی منصوبہ ہمیں ایمان کی گہری تعلیم دے گا – پرانے عہد نامہ کے حقیقی کرداروں کی کہانیوں سے ہم تعلم حاصل کریں گے، ان کرداروں نے ایمان کی ہمت ناممکن حالات میں دیکھائی اور ہم اسی موضوع پر یسوع کی تعلیم پر بھی نظر ڈالیں گے۔ جب آپ مطالعہ کریں گے، تو آپ کو خدا کے ساتھ اپنے تعلق میں مضبوطی نظر آئے گی اور آپ یسوع کے مزید ایمان دار پیروکار بنیں گے۔.