زکریاؔہ 3
3
اعلیٰ کاہِن کے لیٔے صَاف سُتھرا لباس
1اُس نے مُجھے دِکھایا کہ اعلیٰ کاہِن یہوشُعؔ یَاہوِہ کے فرشتے کے سامنے کھڑا ہے اَور فرشتے کے داہنی طرف شیطان یہوشُعؔ کو مُجرم ٹھہرانے کے لیٔے کھڑا ہے۔ 2یَاہوِہ نے شیطان سے کہا، ”اَے شیطان، مَیں یَاہوِہ تُمہیں ملامت کرتا ہوں، یَاہوِہ جِس نے یروشلیمؔ کا انِتخاب کیا ہے، تُمہیں ملامت کرتا ہے۔ کیا یہ شخص آگ سے نکالی ہوئی جلتی ہُوئی لاٹھی کی مانند نہیں ہے؟“
3اِس وقت یہوشُعؔ مَیلے کپڑے پہنے ہُوئے فرشتے کے سامنے کھڑا تھا۔ 4تَب یَاہوِہ کے فرشتے نے اُن فرشتوں سے جو اُن کے سامنے کھڑے تھے فرمایا، ”یہوشُعؔ کے مَیلے کپڑے اُتار دو۔“
تَب اُس نے یہوشُعؔ سے کہا، دیکھو، مَیں نے تمہارے گُناہوں کو دُور کر دیا ہے اَور اَب مَیں تُمہیں نفیس پوشاک پہناؤں گا۔
5تَب مَیں نے کہا، ”اُس کے سَر پر صَاف عمامہ رکھو،“ اَور اُنہُوں نے اُس کے سَر پر صَاف عمامہ رکھا اَور پوشاک پہنائی اَور یَاہوِہ کا فرشتہ اُس کے پاس کھڑا رہا۔
6اُس کے بعد یَاہوِہ کے فرشتے نے یہوشُعؔ کو یہ تاکید کی، 7”قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، اگر تُم میری راہوں پر چلوگے اَور میرے تقاضوں پر عَمل کروگے، تو میرے بیت المُقدّس پر حُکومت کروگے اَور میری عدالت کے نگہبان ہوگے اَور مَیں تُمہیں اُن کے درمیان جو یہاں پر کھڑے ہیں، آنے جانے کی اِجازت دُوں گا۔
8” ’اَے اعلیٰ کاہِن، یہوشُعؔ، تُم اَور تمہارے ساتھی جو تمہارے سامنے بیٹھے ہیں، وہ آنے والی باتوں کے بطور نِشان ہیں، مَیں اَپنے خادِم یعنی شاخ کو لانے والا ہُوں۔ 9اُس پتّھر کو دیکھو، جسے مَیں نے یہوشُعؔ کے سامنے رکھا ہے، اُس پتّھر میں سات آنکھیں ہیں، اَور مَیں اُس پر ایک کندہ کاری کروں گا، قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، اَور مَیں ایک ہی دِن میں اِس مُلک کے گُناہوں کو دُور کر دُوں گا۔
10” ’اُس دِن تُم میں سے ہر ایک اَپنے ہمسایہ کو انگور اَور اَنجیر کے درخت کے نیچے رِفاقت کرنے کے لئے دعوت دے گا،‘ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔“
தற்சமயம் தேர்ந்தெடுக்கப்பட்டது:
زکریاؔہ 3: UCV
சிறப்புக்கூறு
பகிர்
நகல்

உங்கள் எல்லா சாதனங்களிலும் உங்கள் சிறப்பம்சங்கள் சேமிக்கப்பட வேண்டுமா? பதிவு செய்யவும் அல்லது உள்நுழையவும்
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.