YouVersion Logo
Search Icon

Plan Info

نور خُدا کے عجیب نُور سے زِندگی پاناSample

نور  خُدا  کے  عجیب  نُور  سے  زِندگی   پانا

DAY 1 OF 5

خُدا کے عجیب نُور سے زِندگی پانا سمندری کچھوؤں کی بہت سی اِقسام ناپید ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ انسان ، آلودگی یا شکاری جاندار اِس کی وجہ نہیں ہیں؛بلکہ ساحلوں کے ساتھ ساتھ مصنوعی روشنی میں اِضافہ اِس کی بنیادی وجہ ہے۔ سمندری کچھوؤں کی بہت سی اِقسام ناپید ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ انسان ، آلودگی یا شکاری جاندار اِس کی وجہ نہیں ہیں؛بلکہ ساحلوں کے ساتھ ساتھ مصنوعی روشنی میں اِضافہ اِس کی بنیادی وجہ ہے۔ خُدا کا مقرر کردہ نِظام ہے کہ سمندری کچھوے پُورے چاند کے وقت میں پیدا ہوتے ہیں۔اُن کی پیدایش کے وقت چاند کی روشنی اُن کے فطری ماحول ۔۔۔سمندر کی طرف اُن کی راہنمائی کرتی ہے۔ سمندری کچھوے کی زندگی کا دارومدار پانی پر ہے۔ ماہرین پریشان ہو گئے جب اُنہوں نے ٹریفک کی، ساحلی گھروں کی اور سڑک کنارے لگی روشنیوں اور چاند کی روشنی کے رستوں کے درمیان چھوٹے چھوٹے سمندری کچھوؤں کو مردہ پڑے پایا۔مصنوعی روشنی کی وجہ سے گُمراہ ہوکر سمندری کچھوے اپنے گھر جانے کی بجائے اپنی موت کی جانب چلے گئے۔ بائبل مقدس کا یہ مطالعہ آپ کو یسوع کے نہ رُکنے والے نُور کی طرف لے کر آئے گا۔ کیوں کہ اُس نے فرمایا، ”دُنیا کا نُور میں ہوں جو میری پیروی کرے گا۔۔۔ زِندگی کا نُور پائے گا“ (یوحنا ۸ : ۱۲)۔ اور وہ آپ کو اپنے کلام کی طرف بھی مائل کرے گا۔ ۔ ”تیرا کلام میرے قدموں کے لیئے چراغ اور میری راہ کے لیئے روشنی ہے“ (زبور ۱۱۹ : ۱۰۵) اور وہ آپ کو اس تاریک دُنیا میں مسیح کی روشنی بنائے گا ” تُم دُنیا کے نُور ہو ۔۔۔ تمہاری روشنی سب کے سامنے چمکے“ (متی ۵ : ۱۴)۔ روزانہ جب آپ خُدا کا کلام پڑھتے، غور کرتے اور اپنی زندگی پر اُس کا اِطلاق کرتے ہیں تو آپ دُشمن کی مصنوعی روشنیوں کا پتہ لگانے ، خُدا کے روشن راہ پر قائم رہنے اور اپنے گھر اور معاشرے میں مسیح کا نُور بن کر چمکنے کے لیئے بہتر طور پر لیس ہو جاتے ہیں۔ بلاناغہ: کلام پڑھیئے، اسے سمجھنے کے لیئے دُعا کیجیے، اور سوالات کے جواب دیجیئے ۔ اس حوالہ کے مطابق، آپ نے یسوع کے کلام اور کاموں سے اُس کے بارے میں کیا سیکھا؟ اب آپ یسوع کے بارے میں کیا بیان کریں گے؟

Scripture

Day 2

About this Plan

نور  خُدا  کے  عجیب  نُور  سے  زِندگی   پانا

روزانہ جب آپ خُدا کا کلام پڑھتے، غور کرتے اور اپنی زندگی پر اُس کا اِطلاق کرتے ہیں تو آپ دُشمن کی مصنوعی روشنیوں کا پتہ لگانے ، خُدا کے روشن راہ پر قائم رہنے اور اپنے گھر اور معاشرے میں مسیح کا نُور بن کر چمکنے کے ل...

More

YouVersion uses cookies to personalize your experience. By using our website, you accept our use of cookies as described in our Privacy Policy