YouVersion Logo
Search Icon

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدےSample

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

DAY 25 OF 28

 خدا کے اطمینان کا تجربہ کرنا

’’میں نے  یہ باتیں  تم سے اِس لئے کہیں کہ تم مجھ میں اطمینان پاؤ ۔ دُنیا میں مصیبت اُٹھاتے ہو لیکن خاطر جمع رکھو

میَں دُنیا پر غالب آیا ہوں ۔‘‘ (یوحنا ۱۶: ۳۳)

پر سکون اور مطمین رویہ  انمول ہے ۔اس سے ہم دوسرے لوگوں پر اپنے ایمان کا اظہار  کرتے ہیں۔ لیکن مسلسل اطمینان کے لئے وقت، توجہ اور خدا کے فضل کی ضرورت ہے ۔

بہت دفعہ ہمارے حالات ہماری پریشانی کا سبب بنتے ہیں۔ہو سکتا ہے کہ  بہت مصروفیت یا مالی مشکلات یا کسی پیارے کی بےعتنائی کے باعث آپ پریشان ہوں۔

اپنی زندگی میں پریشانی پر فتح پانے کے لئے  چاہیے کہ یسوع کی فتح بخش قدرت کے وسیلہ سے مہیا کئے گئے اطمینان کاتجربہ کرنا سیکھیں۔

اگر ہم ہمیشہ اطمینان کا تجربہ کرنا چاہتے تو   ضرورت ا س بات کی ہے کہ ہم ’’حال میں ‘‘ زندگی گزاریں۔عین ممکن ہے کہ ہم اپنا زیادہ وقت ماضی کے بارے میں سوچنے یا مستقبل کی فکر میں  صرف کرتے ہوں…اگر ہم اپنا دھیان (حال)آج سے ہٹا لیں گے توہم کچھ بھی حاصل نہیں کر سکتے۔

بائبل بیان کرتی ہے کہ خدا ہمیں زندگی گزارنے کے لئے ہر روز فضل عطا کرتا ہے۔ میرا ایمان ہے کہ خدا کا فضل وہ قوت اور  طاقت ہے جو ہمیں  ضروری کام کرنے کی توفیق  اور تقویت عنایت کرتا ہے ۔ اور وہ فیاضی کے ساتھ دیتا ہے۔

ہمیں ہر روز یہ کہنے کی ضرورت ہے کہ’’ آج کا دن خدا نے مجھے بخشا ہے ۔ میں اس میں شاد ہوں گا/گی اور خوشی کروں گا/گی۔‘‘

اگر آپ’’حال میں‘‘ خدا پر بھروسہ کرنا سیکھ لیں گے،اور ضرورت کے وقت اس کے فضل کو حاصل کرلیں گے، تو آپ حقیقی طور پر مطمین شخص بن جائیں گے اور یہ بڑی عظیم بات ہے۔

یہ دُعا کریں۔

اے خداوند ، میَں جانتا /جانتی ہوں کہ  تو  نے ہر مشکل پر فتح پائی ہے ،اس لئے میں تجھ سے دعا کرتا /کرتی ہوں کہ مجھے بھی اس اطمینان میں زندگی بسر کرنے کی توفیق عنایت کر ۔’’حال میں ‘‘ میں تجھ پر بھروسہ کر سکوں۔

Scripture

Day 24Day 26

About this Plan

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

  خدا کے کلام پر مبنی جوائس کے عملی اور طاقتور خیالات کے ساتھ اپنے دن کا آغاز اور اختتام کریں۔ اسکے روز کا دس منٹ کا مطالعہ آپ کی شخصی عبادت میں مدد اور ذہن کو از سرنو تازگی بخشنے اور روزانہ زندگی کو مقصد کے تحت گزارنے میں مدد کرے گا۔

More