پَیدایش 5

5
آدم سے نوح تک کا نسب نامہ
1ذیل میں آدم کا نسب نامہ درج ہے۔
جب اللہ نے انسان کو خلق کیا تو اُس نے اُسے اپنی صورت پر بنایا۔ 2اُس نے اُنہیں مرد اور عورت پیدا کیا۔ اور جس دن اُس نے اُنہیں خلق کیا اُس نے اُنہیں برکت دے کر اُن کا نام آدم یعنی انسان رکھا۔
3آدم کی عمر 130 سال تھی جب اُس کا بیٹا سیت پیدا ہوا۔ سیت صورت کے لحاظ سے اپنے باپ کی مانند تھا، وہ اُس سے مشابہت رکھتا تھا۔ 4سیت کی پیدائش کے بعد آدم مزید 800 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ 5وہ 930 سال کی عمر میں فوت ہوا۔
6سیت 105 سال کا تھا جب اُس کا بیٹا انوس پیدا ہوا۔ 7اِس کے بعد وہ مزید 807 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ 8وہ 912 سال کی عمر میں فوت ہوا۔
9انوس 90 برس کا تھا جب اُس کا بیٹا قینان پیدا ہوا۔ 10اِس کے بعد وہ مزید 815 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ 11وہ 905 سال کی عمر میں فوت ہوا۔
12قینان 70 سال کا تھا جب اُس کا بیٹا مہلل ایل پیدا ہوا۔ 13اِس کے بعد وہ مزید 840 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ 14وہ 910 سال کی عمر میں فوت ہوا۔
15مہلل ایل 65 سال کا تھا جب اُس کا بیٹا یارد پیدا ہوا۔ 16اِس کے بعد وہ مزید 830 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ 17وہ 895 سال کی عمر میں فوت ہوا۔
18یارد 162 سال کا تھا جب اُس کا بیٹا حنوک پیدا ہوا۔ 19اِس کے بعد وہ مزید 800 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ 20وہ 962 سال کی عمر میں فوت ہوا۔
21حنوک 65 سال کا تھا جب اُس کا بیٹا متوسلح پیدا ہوا۔ 22اِس کے بعد وہ مزید 300 سال اللہ کے ساتھ چلتا رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ 23وہ کُل 365 سال دنیا میں رہا۔ 24حنوک اللہ کے ساتھ ساتھ چلتا تھا۔ 365 سال کی عمر میں وہ غائب ہوا، کیونکہ اللہ نے اُسے اُٹھا لیا۔
25متوسلح 187 سال کا تھا جب اُس کا بیٹا لمک پیدا ہوا۔ 26وہ مزید 782 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے اور بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ 27وہ 969 سال کی عمر میں فوت ہوا۔
28لمک 182 سال کا تھا جب اُس کا بیٹا پیدا ہوا۔ 29اُس نے اُس کا نام نوح یعنی تسلی رکھا، کیونکہ اُس نے اُس کے بارے میں کہا، ”ہمارا کھیتی باڑی کا کام نہایت تکلیف دہ ہے، اِس لئے کہ اللہ نے زمین پر لعنت بھیجی ہے۔ لیکن اب ہم بیٹے کی معرفت تسلی پائیں گے۔“ 30اِس کے بعد وہ مزید 595 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ 31وہ 777 سال کی عمر میں فوت ہوا۔
32نوح 500 سال کا تھا جب اُس کے بیٹے سِم، حام اور یافت پیدا ہوئے۔

Terpilih Sekarang Ini:

پَیدایش 5: URDGVU

Highlight

Kongsi

Salin

None

Ingin menyimpan sorotan merentas semua peranti anda? Mendaftar atau log masuk

YouVersion menggunakan kuki untuk memperibadikan pengalaman anda. Dengan menggunakan laman web kami, anda menerima penggunaan kuki kami seperti yang diterangkan dalam Polisi Privasi kami