1
یُوحنّا 35:6
کِتابِ مُقادّس
یِسُوعؔ نے اُن سے کہا زِندگی کی روٹی مَیں ہُوں۔ جو میرے پاس آئے وہ ہرگِز بُھوکا نہ ہو گا اور جو مُجھ پر اِیمان لائے وہ کبھی پیاسا نہ ہو گا۔
Összehasonlít
Fedezd fel: یُوحنّا 6:35
2
یُوحنّا 63:6
زِندہ کرنے والی تو رُوح ہے۔ جِسم سے کُچھ فائِدہ نہیں۔ جو باتیں مَیں نے تُم سے کہی ہیں وہ رُوح ہیں اور زِندگی بھی ہیں۔
Fedezd fel: یُوحنّا 6:63
3
یُوحنّا 27:6
فانی خُوراک کے لِئے مِحنت نہ کرو بلکہ اُس خُوراک کے لِئے جو ہمیشہ کی زِندگی تک باقی رہتی ہے جِسے اِبنِ آدمؔ تُمہیں دے گا کیونکہ باپ یعنی خُدا نے اُسی پر مُہر کی ہے۔
Fedezd fel: یُوحنّا 6:27
4
یُوحنّا 40:6
کیونکہ میرے باپ کی مرضی یہ ہے کہ جو کوئی بیٹے کو دیکھے اور اُس پر اِیمان لائے ہمیشہ کی زِندگی پائے اور مَیں اُسے آخِری دِن پِھر زِندہ کرُوں۔
Fedezd fel: یُوحنّا 6:40
5
یُوحنّا 29:6
یِسُوعؔ نے جواب میں اُن سے کہا خُدا کا کام یہ ہے کہ جِسے اُس نے بھیجا ہے اُس پر اِیمان لاؤ۔
Fedezd fel: یُوحنّا 6:29
6
یُوحنّا 37:6
جو کُچھ باپ مُجھے دیتا ہے میرے پاس آ جائے گا اور جو کوئی میرے پاس آئے گا اُسے مَیں ہرگِز نِکال نہ دُوں گا۔
Fedezd fel: یُوحنّا 6:37
7
یُوحنّا 68:6
شمعُون پطرس نے اُسے جواب دِیا اَے خُداوند! ہم کِس کے پاس جائیں؟ ہمیشہ کی زِندگی کی باتیں تو تیرے ہی پاس ہیں۔
Fedezd fel: یُوحنّا 6:68
8
یُوحنّا 51:6
مَیں ہُوں وہ زِندگی کی روٹی جو آسمان سے اُتری۔ اگر کوئی اِس روٹی میں سے کھائے تو ابد تک زِندہ رہے گا بلکہ جو روٹی مَیں جہان کی زِندگی کے لِئے دُوں گا وہ میرا گوشت ہے۔
Fedezd fel: یُوحنّا 6:51
9
یُوحنّا 44:6
کوئی میرے پاس نہیں آ سکتا جب تک باپ جِس نے مُجھے بھیجا ہے اُسے کھینچ نہ لے اور مَیں اُسے آخِری دِن پِھر زِندہ کرُوں گا۔
Fedezd fel: یُوحنّا 6:44
10
یُوحنّا 33:6
کیونکہ خُدا کی روٹی وہ ہے جو آسمان سے اُتر کر دُنیا کو زِندگی بخشتی ہے۔
Fedezd fel: یُوحنّا 6:33
11
یُوحنّا 48:6
زِندگی کی روٹی مَیں ہُوں۔
Fedezd fel: یُوحنّا 6:48
12
یُوحنّا 11:6-12
یِسُوعؔ نے وہ روٹِیاں لِیں اور شُکر کر کے اُنہیں جو بَیٹھے تھے بانٹ دِیں اور اِسی طرح مچھلِیوں میں سے جِس قدر چاہتے تھے بانٹ دِیا۔ جب وہ سیر ہو چُکے تو اُس نے اپنے شاگِردوں سے کہا کہ بچے ہُوئے ٹُکڑوں کو جمع کرو تاکہ کُچھ ضائع نہ ہو۔
Fedezd fel: یُوحنّا 6:11-12
13
یُوحنّا 19:6-20
پس جب وہ کھیتے کھیتے تِین چار مِیل کے قرِیب نِکل گئے تو اُنہوں نے یِسُوعؔ کو جِھیل پر چلتے اور کشتی کے نزدِیک آتے دیکھا اور ڈر گئے۔ مگر اُس نے اُن سے کہا مَیں ہُوں۔ ڈرو مت۔
Fedezd fel: یُوحنّا 6:19-20
Kezdőoldal
Biblia
Olvasótervek
Videók