لُوقا 12:5-13

لُوقا 12:5-13 UCV

ایک دفعہ حُضُور عیسیٰ اُس علاقہ کے ایک شہر میں تھے تو اَیسا ہُوا کہ ایک آدمی جِس کے سارے جِسم پر کوڑھ پھیلا تھا۔ حُضُور عیسیٰ کو دیکھ کر مُنہ کے بَل گِرا اَور اِلتجا کرنے لگاکہ ”اَے خُداوؔند، اگر آپ چاہیں تو مُجھے کوڑھ سے پاک کرسکتے ہیں۔“ اَور حُضُور عیسیٰ نے ہاتھ بڑھا کر اُسے چھُوا اَور کہا، ”میں چاہتا ہُوں“ تُو ”پاک صَاف ہو جا!“ اَور اُسی وقت اُس نے کوڑھ سے شفا پائی۔