Logo YouVersion
Ikona vyhledávání

پیدائش 23

23
سارہؔ کی وفات
1سارہؔ کی عمر ایک سَو ستّائیس بَرس کی ہُوئی۔ 2اَبراہامؔ نے مُلکِ کنعانؔ کے قِریت اربعؔ (یعنی حِبرونؔ میں) وفات پائی، اَور اَبراہامؔ سارہؔ کے لیٔے ماتم اَور نوحہ کرنے کے لیٔے وہاں گئے۔
3تَب اَبراہامؔ اَپنی بیوی کی میّت کے پاس سے اُٹھ کر حِتّیوں سے گُفتگو کرنے لگے۔ اُنہُوں نے کہا، 4”مَیں تمہارے درمیان پردیسی اَور اجنبی ہُوں۔ تُم مُجھے قبرستان کے لیٔے اَپنی کچھ زمین بیچ دو تاکہ میں اَپنے مُردہ کو دفن کر سکوں۔“
5حِتّیوں نے اَبراہامؔ کو جَواب دیا: 6”اَے آقا، ہماری سُنئے۔ آپ ہمارے درمیان ایک پُروقار سردار ہیں۔ ہماری قبروں میں سے جو بہترین ہو اُس میں سے آپ اَپنے مُردہ کو دفن کیجئے۔ ہم میں سے کویٔی بھی آپ کو اَپنا مُردہ دفن کرنے کے لیٔے اَپنی قبر دینے سے اِنکار نہ کرےگا۔“
7تَب اَبراہامؔ اُٹھے اَور حِتّیوں کے سامنے، جو اُس مُلک کے باشِندے تھے آداب بجا لائے 8اَور اُن سے فرمایا، ”اگر تمہاری یہ مرضی ہے کہ میں اَپنے مُردہ کو دفن کروں تو میری عرض سُنو اَور ضُحرؔ کے بیٹے عِفرونؔ سے میری سِفارش کرو 9کہ وہ مکفیلہؔ کا غار جو اُس کا ہے، اَور اُس کے کھیت کے آخِر میں ہے۔ اُس سے کہو کہ وہ اُسے پُوری قیمت پر قبرستان کے لیٔے مُجھے بیچ دے۔ تاکہ وہ تمہارے درمیان میری مِلکیّت شُمار کی جائے۔“
10عِفرونؔ حِتّی وہاں اَپنے لوگوں کے درمیان بیٹھا ہُوا تھا۔ اَور اُس نے اُن سَب حِتّیوں کے رُوبرو جو اُس کے شہر کے پھاٹک پر جمع تھے اَبراہامؔ کو جَواب دیا۔ 11عِفرونؔ نے حِتّی سے کہا، ”نہیں، اَے میرے آقا؛ میری بات سُنئے؛ میں آپ کو وہ کھیت دیئے دیتا ہُوں اَور وہ غار بھی جو اُس میں ہے۔ میں اَپنے لوگوں کے رُوبرو یہ جگہ آپ کے حوالہ کرتا ہُوں۔ جائیے اَور اَپنے مُردہ کو دفن کیجئے۔“
12تَب اَبراہامؔ اُس مُلک کے لوگوں کے سامنے ایک بار پھر آداب بجا لائے 13اَور اُن کے رُوبرو سَب کو سُناتے ہُوئے عِفرونؔ سے فرمایا، ”اگر تمہاری مرضی ہو تو میں اُس کھیت کو خریدنا چاہتا ہُوں۔ مُجھ سے قیمت لے لو تاکہ میں اَپنے مُردہ کو وہاں دفن کر سکوں۔“
14عِفرونؔ نے اَبراہامؔ کو جَواب دیا، 15”میرے آقا! میری بات سُنئے۔ اُس زمین کی قیمت چاندی کے چار سَو ثاقل#23‏:15 چار سَو ثاقل یعنی چار سَو مِثقال تقریباً چار کِلو چھ سَو گرام۔ ہے، لیکن یہ رقم میرے اَور آپ کے درمیان کچھ معنی نہیں رکھتی ہے؟ جائیے! آپ اَپنے مُردہ کو دفن کیجئے۔“
16اَبراہامؔ نے عِفرونؔ کی بات مان لی اَور سوداگروں میں رائج وزن کے مُطابق چار سَو ثاقل چاندی اُسے دے دی، جِس کا اعلان عِفرونؔ نے حِتّیوں کی مَوجُودگی میں کیا تھا۔
17لہٰذا عِفرونؔ کا وہ کھیت جو ممرےؔ کے سامنے مکفیلہؔ میں تھا، اَور وہ غار جو اُس میں تھا تمام درختوں سمیت جو اُس کھیت کے حُدوُد میں تھے، 18اُن سارے حِتّیوں کے سامنے جو شہر کے پھاٹک پر مَوجُود تھے باقاعدہ اَبراہامؔ کی مِلکیّت قرار دئیے گیٔے۔ 19اُس کے بعد اَبراہامؔ نے اَپنی بیوی سارہؔ کو مکفیلہؔ کے کھیت کے غار میں دفن کیا، جو مُلکِ کنعانؔ میں ممرےؔ (یعنی حِبرونؔ) کے نزدیک ہے۔ 20چنانچہ وہ کھیت اَور اُس میں کا غار حِتّیوں کی طرف سے قبرستان کے لیٔے اَبراہامؔ کی مِلکیّت قرار دیئے گیٔے۔

Právě zvoleno:

پیدائش 23: UCV

Zvýraznění

Sdílet

Kopírovat

None

Chceš mít své zvýrazněné verše uložené na všech zařízeních? Zaregistruj se nebo se přihlas