YouVersion Logo
Search Icon

1 تھِسّلُنیِکیوں 1

1
1پَولُسؔ اَور سِیلاسؔ#1‏:1 سِیلاسؔ یہاں اَور دُوسری جگہوں پر کہا گیا ہے لیکن 2 کُرن 1‏:19‏ میں پَولُسؔ نے اَپنے ایک ساتھی کو سِلوانُسؔ کہا ہے، لیکن اِس میں کویٔی شک نہیں کہ یہ وُہی شخص ہے جسے اعمال کی کِتاب میں سِیلاسؔ کہا گیا ہے۔‏ اَور تِیمُتھِیُس کی طرف سے،
تھِسلُنِیکے شہر کی جماعت کے نام لِکھّا ہُوا خط#1‏:1 پَولُسؔ ہی ہے جِس نے یہ خط لِکھّا تھا۔ اَور سِلوانُسؔ اَور تِیمُتھِیُس صِرف آداب و تسلیمات میں پَولُسؔ کے ساتھ شامل ہُوئے تھے۔‏ جو خُدا باپ اَور خُداوؔند یِسوعؔ المسیح میں ہے:
تُمہیں فضل اَور اِطمینان حاصل ہوتا رہے۔
تھِسلُنِیکے کی جماعت کے ایمان کے لیٔے شُکر گُزاری
2تُم سَب کے لیٔے ہم ہمیشہ خُدا کا شُکر کرتے اَور تُمہیں اَپنی دعاؤں میں بھی یاد رکھتے ہیں۔ 3اَور ہم اَپنے خُدا اَور آسمانی باپ کی حُضُوری میں تمہارے ایمان کے کام اَور محنت کو جو مَحَبّت کا نتیجہ ہے اَور تمہارے اُس صبر کو یاد رکھتے ہیں، جو ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح میں اُمّید کی بابت ہے۔
4اَے خُدا کے عزیز بھائیوں اَور بہنوں! ہمیں مَعلُوم ہے کہ خُدا نے تُمہیں مُنتخب کر لیا ہے، 5کیونکہ تمہارے پاس ہماری خُوشخبری محض لَفظی طور پر ہی نہیں بَلکہ قُدرت، پاک رُوح اَور پُورے یقین کے ساتھ تُم تک پہُنچی؛ چنانچہ تُم جانتے ہو کہ ہم تمہاری خاطِر تمہارے درمیان کس طرح زندگی گُزارتے تھے۔ 6اَور تُم ہمارے اَور خُداوؔند کے نقش قدم پر چلنے والے بَن گیٔے، کیونکہ تُم نے سخت مُصیبت کے درمیان بھی کلام کو پاک رُوح سے مِلنے والی خُوشی کے ساتھ قبُول کیا۔ 7اِس کا نتیجہ یہ ہُوا کہ تُم مَکِدُنیہؔ اَور صُوبہ اَخیہؔ کے علاقوں کے سارے مُومِنین کے لیٔے نمونہ بَن گیٔے۔ 8خُداوؔند کا پیغام تمہارے ذریعہ نہ صِرف مَکِدُنیہؔ اَور صُوبہ اَخیہؔ میں پھیلا بَلکہ خُدا پر تمہارا ایمان چاروں طرف اَیسا مشہُور ہو گیا کہ اَب ہمیں اُس کا ذِکر کرنے کی ضروُرت نہیں ہے۔ 9کیونکہ یہ ساری باتیں خُود ہی بَیان کرتی ہیں کہ جَب ہم تمہارے یہاں تشریف لایٔے تو تُم نے کِس طرح ہمارا اِستِقبال کیا۔ اَور کِس طرح بُتوں کی پرستش چھوڑکر سچّے اَور زندہ خُدا کی عبادت کرنے کے لیٔے رُجُوع ہویٔے۔ 10اَور خُدا کے بیٹے یِسوعؔ کے آسمان سے لَوٹنے کے مُنتظر رہو، جنہیں اُس نے مُردوں میں سے زندہ کیا اَورجو ہمیں آنے والے الٰہی غضب سے بَچاتے ہیں۔

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in