امثال 16:6-19
امثال 16:6-19 UCV
چھ باتوں سے یَاہوِہ کو نفرت ہے، بَلکہ سات ہیں جِن سے اُنہیں کراہیّت ہے: مغروُر آنکھیں، جھُوٹی زبان، بے قُصُور کا خُون بہانے والے ہاتھ، بدی کے منصُوبے باندھنے والا دِل، شرارت کے لیٔے تیزرَو پاؤں، جھُوٹا گواہ جو دروغ گوئی سے کام لیتا ہے اَور وہ آدمی جو بھائیوں میں نفاق ڈالتا ہے۔