YouVersion Logo
Search Icon

متّی 5

5
پہاڑی واعظ کا تَعارف
1حُضُور عیسیٰ اُس بَڑے ہُجوم کو دیکھ کر پہاڑ پر چڑھ گیٔے اَور جَب بَیٹھ گیٔے تو آپ کے شاگرد آپ کے پاس آئے 2تَب حُضُور عیسیٰ اُنہیں تعلیم دینے لگے۔
مُبارک بادِیاں
حُضُور عیسیٰ نے فرمایا:
3”مُبارک ہیں وہ جو دل کے حلیم ہیں،
کیونکہ آسمان کی بادشاہی اُن ہی کی ہے،
4مُبارک ہیں وہ جو غمگین ہیں،
کیونکہ وہ تسلّی پائیں گے۔
5مُبارک ہیں وہ جو حلیم ہیں،
کیونکہ وہ زمین کے وارِث ہوں گے۔
6مُبارک ہیں وہ جنہیں راستبازی کی بھُوک اَور پیاس ہے،
کیونکہ وہ آسُودہ ہوں گے۔
7مُبارک ہیں وہ جو رحم دل ہیں،
کیونکہ اُن پر رحم کیا جائے گا۔
8مُبارک ہیں وہ جو پاک دل ہیں،
کیونکہ وہ خُدا کو دیکھیں گے۔
9مُبارک ہیں وہ جو صُلح کراتے ہیں،
کیونکہ وہ خُدا کے بیٹے کہلایٔیں گے۔
10مُبارک ہیں وہ جو راستبازی کے سبب ستائے جاتے ہیں،
کیونکہ آسمان کی بادشاہی اُن ہی کی ہے۔
11”مُبارک ہو تُم جَب لوگ تُمہیں میرے سبب سے لَعن طَعن کریں اَور ستائیں اَور طرح طرح کی بُری باتیں تمہارے بارے میں ناحق کہیں۔ 12تو تُم خُوش ہونا اَور جَشن منانا کیونکہ تُمہیں آسمان پر بڑا اجر حاصل ہوگا۔ اِس لیٔے کہ اُنہُوں نے اُن نَبیوں کو بھی جو تُم سے پہلے تھے اِسی طرح ستایا تھا۔
نمک اَور نُور
13”تُم زمین کے نمک ہو لیکن اگر نمک کی نمکینی جاتی رہے تو اُسے دوبارہ کیسے نمکین کیا جائے گا؟ تَب تو وہ کسی کام کا نہیں رہتا سِوائے اِس کے کہ اُسے باہر پھینک دیا جائے اَور لوگوں کے پاؤں سے روندا جائے۔
14”تُم دُنیا کے نُور ہو۔ پہاڑی پر بسا ہُوا شہر چھُپ نہیں سَکتا۔ 15اَور لوگ چراغ جَلا کر پیمانے کے نیچے نہیں لیکن چراغدان پر رکھتے ہیں تاکہ وہ گھر کے سارے لوگوں کو رَوشنی دے۔ 16اِسی طرح تمہاری رَوشنی لوگوں کے سامنے چمکے تاکہ وہ تمہارے نیک کاموں کو دیکھ کر تمہارے آسمانی باپ کی تمجید کریں۔
شَریعت کی تکمیل
17”یہ نہ سمجھو کہ میں توریت یا نَبیوں کی کِتابوں کو منسُوخ کرنے آیا ہُوں؛ میں اُنہیں منسُوخ کرنے نہیں لیکن پُورا کرنے آیا ہُوں۔ 18کیونکہ میں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ جَب تک آسمان اَور زمین نابُود نہیں ہو جاتے، شَریعت سے ایک نُکتہ یا ایک شوشہ تک جَب تک سَب کُچھ پُورا نہ ہو جائے ہر گز مٹنے نہ پایٔےگا۔ 19اِس لیٔے جو کویٔی اِن چھوٹے سے چھوٹے حُکموں میں سے کسی بھی حُکم کو توڑتا ہے اَور دُوسروں کو بھی یہی کرناسکھاتا ہے تو وہ آسمان کی بادشاہی میں سَب سے چھوٹا کہلائے گا؛ لیکن جو اِن پر عَمل کرتا اَور تعلیم دیتاہے؛ وہ آسمان کی بادشاہی میں بڑا کہلائے گا۔ 20کیونکہ میں تُم سے کہتا ہُوں کہ جَب تک تمہاری راستبازی شَریعت کے عالِموں اَور فریسیوں سے بہتر نہ ہوگی، تو تُم آسمان کی بادشاہی میں ہر گز داخل نہ ہو گے۔
قتل
21”تُم سُن چُکے ہو کہ پُرانے زمانہ کے لوگوں سے کہا گیا تھا کہ ’تُم خُون نہ کرنا اَورجو خُون کرے گا#5‏:21 خُرو 20‏:13‏‏ وہ عدالت کی طرف سے سزا پایٔےگا۔‘ 22لیکن میں تُم سے یہ کہتا ہُوں کہ جو کویٔی اَپنے بھایٔی یا بہن یا دوست پر ناحق غُصّہ کرتا ہے تو وہ بھی عدالت کی طرف سے سزا پایٔےگا۔ اَورجو کویٔی اَپنے بھایٔی یا بہن کو ’راکا#5‏:22 راکا ایک ارامی اِصطلاح۔،‘ کہے گا وہ عدالتِ عالیہ میں جَوابدہ ہوگا اَورجو اُنہیں ’بےوقُوف اِنسان!‘ کہے گا وہ جہنّم کی آگ کا سزاوار ہوگا۔
23”چنانچہ، اگر قُربان گاہ پر نذر چڑھاتے وقت تُمہیں یاد آئے کہ تمہارے بھایٔی یا بہن کو تُم سے کویٔی شکایت ہے، 24تو اَپنی نذر وہیں قُربان گاہ کے سامنے چھوڑ دے اَور جا کر پہلے اَپنے بھایٔی یا بہن سے صُلح کر لے، پھر آکر اَپنی نذر چڑھا۔
25”اگر تمہارا دُشمن تُمہیں عدالت میں لے جا رہا ہو تو راستے ہی میں جلدی سے اُس سے صُلح کر لو ورنہ وہ تُمہیں مُنصِف کے حوالے کر دے گا اَور مُنصِف تُمہیں سپاہی کے حوالہ کر دے گا اَور سپاہی تُمہیں لے جا کر قَید خانہ میں ڈال دیں گے۔ 26میں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ جَب تک تُم ایک ایک پیسہ اَدا نہ کردوگے، وہاں سے ہر گز نِکل نہ پاؤگے۔
زناکاری
27”تُم سُن چُکے ہو کہ کہا گیا تھا، ’تُم زنا نہ کرنا۔‘#5‏:27 خُرو 20‏:14‏‏ 28لیکن میں تُم سے کہتا ہُوں کہ جو کویٔی کسی خاتُون پر بُری نظر ڈالتا ہے وہ اَپنے دل میں پہلے ہی اُس کے ساتھ زنا کر چُکا۔ 29اِس لیٔے اگر تمہاری دائیں آنکھ تمہارے لیٔے ٹھوکر کا باعث بنتی ہے تو اُسے نکال کر پھینک دو۔ کیونکہ تمہارے لیٔے یہی بہتر ہے کہ تمہارے اَعضا میں سے ایک عُضو جاتا رہے اَور تمہارا سارا بَدن جہنّم کی آگ میں نہ ڈالا جائے۔ 30اَور اگر تمہارا دایاں ہاتھ تمہارے لیٔے ٹھوکر کا باعث ہو تو، اُسے کاٹ کر پھینک دو۔ تمہارے لیٔے یہی بہتر ہے کہ تمہارے اَعضا میں سے ایک عُضو جاتا رہے اَور تمہارا سارا بَدن جہنّم میں نہ ڈالا جائے۔
طلاق
31”یہ بھی کہا گیا تھا کہ ’جو کویٔی اَپنی بیوی کو چھوڑ دے اُسے لازِم ہے کہ ایک طلاق#5‏:31 اِست 24‏:1‏‏ نامہ لِکھ کر اُسے دے۔‘ 32لیکن میں تُم سے کہتا ہُوں کہ جو کویٔی اَپنی بیوی کو جنسی بدفعلی کے باعث نہیں لیکن کسی اَور وجہ سے طلاق دیتاہے، تو وہ اُسے زناکار بنانے کا سبب بنتا ہے، اَورجو کویٔی اُس طلاق شُدہ خاتُون سے شادی کرتا ہے، تو وہ بھی زنا کرتا ہے۔
قَسمیں کھانا
33”اَور تُم یہ بھی سُن چُکے ہو کہ پُرانے زمانہ کے لوگوں سے کہا گیا تھا، ’جھوٹی قَسم نہ کھانا، لیکن اگر خُداوؔند کی قَسمیں کھاؤ تو اُنہیں پُورا کرنا۔‘ 34لیکن میں تُم سے کہتا ہُوں کہ قَسم ہر گز نہ کھانا: نہ تو آسمان کی، کیونکہ وہ خُدا کا تخت ہے؛ 35اَور نہ زمین کی، کیونکہ وہ اُس کے پاؤں کی چَوکی ہے؛ نہ یروشلیمؔ کی، کیونکہ وہ عظیم بادشاہ کا شہر ہے۔ 36اَور نہ اَپنے سَر کی قَسم کھانا کیونکہ تُم اَپنے ایک بال کو بھی سفید یا سیاہ نہیں کرسکتے۔ 37چنانچہ تمہارا کلام ’ہاں‘ کی جگہ ہاں اَور ’نہیں‘ کی جگہ نہیں ہو؛ کیونکہ جو کُچھ اِس کے علاوہ ہے وہ اُس شیطان سے ہے۔
اِنتقام لینا
38”تُم سُن چُکے ہو کہ کہا گیا تھا، ’آنکھ کے بدلے آنکھ اَور دانت کے بدلے دانت۔‘#5‏:38 خُرو 21‏:24؛ اَحبا 24‏:20؛ اِست 19‏:21‏‏ 39لیکن میں تُم سے کہتا ہُوں کہ بُرے اِنسان کا مُقابلہ ہی مت کرنا۔ اگر کویٔی تمہارے دائیں گال پر تھپّڑ مارے تو دُوسرا بھی اُس کی طرف پھیر دے۔ 40اَور اگر کویٔی تُم پر مُقدّمہ کرکے تمہارا چوغہ لینا چاہتاہے تو اُسے کُرتا بھی دے دو۔ 41اگر کویٔی تُمہیں ایک کلومیٹر چلنے کے لیٔے مجبُور کرتا ہے تو اُس کے ساتھ دو کلومیٹر چلے جاؤ۔ 42جو تُم سے کُچھ مانگے اُسے ضروُر دو، اَورجو تُم سے قرض لینا چاہتاہے اُس سے مُنہ نہ موڑو۔
دُشمنوں سے مَحَبّت
43”تُم سُن چُکے ہو کہ کہا گیا تھا، ’اَپنے پڑوسی سے مَحَبّت رکھو#5‏:43 اَحبا 19‏:18‏‏ اَور اَپنے دُشمن سے عداوت۔‘ 44لیکن میں تُم سے کہتا ہُوں کہ اَپنے دُشمنوں سے مَحَبّت رکھو اَورجو تُمہیں ستاتے ہیں اُن کے لیٔے دعا کرو، 45تاکہ تُم اَپنے آسمانی باپ کے بیٹے بَن سکو۔ کیونکہ وہ اَپنا سُورج بدکار اَور نیکوکار دونوں پرروشن کرتا ہے، اَور راستباز اَور بےدینوں دونوں پر مینہ برساتا ہے۔ 46اگر تُم صِرف اُن ہی سے مَحَبّت رکھتے ہو جو تُم سے مَحَبّت رکھتے ہیں، تو تُم کیا اجر پاؤگے؟ کیا محصُول لینے والے بھی اَیسا نہیں کرتے؟ 47اَور اگر تُم صِرف اَپنے ہی بھائیوں کو سلام کرتے ہو تو تُم دُوسروں سے کیا زِیادہ بہتر کرتے ہو؟ کیا غَیریہُودی بھی اَیسا نہیں کرتے؟ 48پس تُم کامِل بنو جَیسا کہ تمہارا آسمانی باپ کامِل ہے۔

Currently Selected:

متّی 5: UCV

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in