YouVersion Logo
Search Icon

عِبرانیوں 13

13
آخِری ہدایات
1ایک دُوسرے سے بھائیوں اَور بہنوں کی طرح برادرانہ مَحَبّت قائِم رکھو۔ 2اَجنَبیوں کی مُسافر پروَری کرنا مت بھُولو، کیونکہ اَیسا کرنے سے بعض نے فرشتوں کی بے خبری میں مہمان نوازی کی ہے۔ 3قَیدیوں کو اِس طرح یاد رکھو کہ گویا تُم خُود اُن کے ساتھ قَید ہو، اَور جِن کے ساتھ بدسلُوکی کی جاتی ہے اُنہیں بھی یہ سمجھ کر یاد رکھو گویا تمہارے ساتھ یہ بدسلُوکی ہو رہی ہو۔
4شادی کرنا سَب لوگوں میں عزّت کی بات سَمجھی جائے اَور شوہر اَور بیوی ایک دُوسرے کے وفادار رہیں اَور اُن کے شادی کا بستر ناپاک نہ ہونے پایٔے، کیونکہ خُدا زناکاروں اَور زانیوں کی عدالت کرے گا۔ 5اَپنی زندگی کو زر دوستی سے آزاد رکھو، اَور جِتنا تمہارے پاس ہے اُسی پر قناعت کرو کیونکہ خُدا نے فرمایاہے،
”میں تُجھ سے کبھی دست بردار نہ ہوں گا؛
اَور میں تُجھے کبھی نہ چھوڑوں گا۔“#13‏:5 اِست 31‏:6،8؛ پیدا 28‏:15؛ یشُو 1‏:5؛ 1 توا 28‏:20‏
6اِس لیٔے ہم پُورے یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں،
”خُداوؔند میرا مددگار ہے؛ اِس لیٔے میں خوف نہ کروں گا۔
اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے۔“#13‏:6 زبُور 118‏:6،7‏‏
7اَپنے رہنماؤں کو یاد رکھو جنہوں نے تُمہیں خُدا کا کلام سُنایا تھا۔ اَور اُن کی زندگی کے اَنجام پر غور کرو کہ وہ کیسی تھی پھر اُن کے ایمان کے نمونہ پر عَمل کرو۔ 8حُضُور عیسیٰ المسیؔح کل اَور آج بَلکہ اَبد تک یکساں ہے۔
9مُختلف اَور عجِیب تعلیمات سے گُمراہ مت ہونا۔ بہتر یہ ہے کہ تمہارے دل خُدا کے فضل سے قُوّت پائیں نہ کہ مُختلف پرہیزی کھانوں سے اِس سے کھانے وَالوں کو کویٔی خاص فائدہ نہ پہنچا۔ 10ہماری ایک اَیسی قُربان گاہ ہے جِس میں سے مَقدِس کے خیمہ کی خدمت کرنے والوں کو کھانے کا کویٔی اِختیّار نہیں۔
11کیونکہ اعلیٰ کاہِنؔ جِن جانوروں کا خُون پاک ترین مقام میں گُناہ کے کفّارہ کے واسطے لے جاتا ہے اُن کے جِسم خیمہ کی حُدوُد سے باہر جَلا دئیے جاتے ہیں۔ 12اِسی لیٔے حُضُور عیسیٰ نے بھی اُمّت کو خُود اَپنے خُون سے پاک کرنے کے لیٔے شہر کے پھاٹک کے باہر صَلیبی موت کا دُکھ اُٹھایا۔ 13چنانچہ آؤ! ہم خیمہ کی حُدوُد سے باہر نِکل کر اُس کے پاس چلیں اَور اُس کی ذلّت میں شریک ہوں۔ 14کیونکہ یہاں ہمارا کویٔی قائِم رہنے والا شہر نہیں بَلکہ ہم ایک آنے والے شہر کی شدید آرزُو میں ہیں۔
15چنانچہ ہم حُضُور عیسیٰ کے وسیلہ سے اَپنی حَمد کی قُربانی خُدا کے حُضُور میں پیش کرتے رہیں جو اُس کے نام کا اقرار کرنے والے ہونٹوں کا پھل ہے۔ 16دُوسروں کے ساتھ نیکی اَور سخاوت کرنا مت بھُولو کیونکہ خُدا اَیسی قُربانیوں سے خُوش ہوتاہے۔
17اَپنے رہنماؤں کے فرمانبردار اَور اُن کے تابع رہو کیونکہ وہ تمہاری رُوحوں کے نگہبان ہیں جنہیں اِس خدمت کا حِساب خُدا کو دینا ہوگا۔ اُن کی بات مانو تاکہ وہ تکلیف کے ساتھ نہیں بَلکہ خُوشی سے اَپنی خدمت سَر اَنجام دیں۔ کیونکہ اِس صورت میں تُمہیں کویٔی فائدہ نہ ہوگا۔
18ہمارے واسطے دعا کرتے رہو۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارا ضمیر صَاف ہے اَور ہم ہر لِحاظ سے اِحترام کے ساتھ زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں۔ 19میں خاص کر تُم سے اِلتجا کرتا ہُوں کہ تُم دعا کرو کہ میں جلد تمہارے پاس آ سکوں۔
کلمات برکت اَور آخِری سلام
20اَب خُدا جو اِطمینان کا سرچشمہ ہے، جو اَبدی عہد کے خُون کے باعث، ہمارے خُداوؔند عیسیٰ اَور بھیڑوں کے عظیم چرواہے کو مُردوں میں سے زندہ کرکے اُٹھالیا، 21وُہی خُدا تُمہیں ہر نیک بات میں کامِل کرے تاکہ تُم اُس کی مرضی پُوری کر سکو، اَورجو کچھ اُس کی نظر میں پسندِیدہ ہے، اُسے حُضُور عیسیٰ المسیؔح کے وسیلہ سے ہم میں بھی پیدا کرے۔ خُدا کی تمجید ہمیشہ تک ہوتی رہے۔ آمین۔
22اَے بھائیوں اَور بہنوں! میں اِلتجا کرتا ہُوں کہ میری نصیحت کی باتوں کو صبر کے ساتھ سُن لو جنہیں میں نے تُمہیں مُختصر طور پر صِرف چند الفاظ میں تحریر کیا ہے۔
23تُمہیں مَعلُوم ہو کہ ہمارا بھایٔی تِیمُتھِیُس رِہا کر دیا گیا ہے۔ اگر وہ جلد تشریف لے آئے تو ہم دونوں تُم سَب سے مِلنے آئیں گے۔
24اَپنے سَب رہنماؤں اَور خُداوؔند کے سارے مُقدّسین کو میرا سلام کہنا۔
اِطالیہؔ کے مُومِنِین تُمہیں سلام کہتے ہیں۔
25تُم سَب پر خُدا کا فضل ہوتا رہے۔

Currently Selected:

عِبرانیوں 13: UCV

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in