۱-توارِیخ 20
20
داؤُد ربّہ پر قبضہ کرتا ہے
1پِھر نئے سال کے شرُوع میں جب بادشاہ جنگ کے لِئے نِکلتے ہیں یُوآؔب نے زبردست لشکر لے جا کر بنی عمُّون کے مُلک کو اُجاڑ ڈالا اور آ کر ربّہ کو گھیر لِیا لیکن داؤُد یروشلیِم میں رہ گیا تھا اور یُوآؔب نے ربّہ کو سر کر کے اُسے ڈھا دِیا۔ 2اور داؤُد نے اُن کے بادشاہ کے تاج کو اُس کے سر پر سے اُتار لِیا اور اُس کا وزن ایک قِنطار سونا پایا اور اُس میں بیش قِیمت جواہِر جڑے تھے۔ سو وہ داؤُد کے سر پر رکھّا گیا اور وہ اُس شہر میں سے بُہت سا لُوٹ کا مال نِکال لایا۔ 3اور اُس نے اُن لوگوں کو جو اُس میں تھے باہر نِکال کر اّروں اور لوہے کے ہینگوں اور کُلہاڑوں سے کاٹا اور داؤُد نے بنی عمُّون کے سب شہروں سے اَیسا ہی کِیا۔ تب داؤُؔد اور سب لوگ یروشلیِم کو لَوٹ آئے۔
فلِستی دیوزادوں کے خِلاف جنگ
4اِس کے بعد جزر میں فِلستیوں سے جنگ ہُوئی۔ تب حُوساتی سِبّکی نے سفّی کو جو پہلوان کے بیٹوں میں سے ایک تھا قتل کِیا اور فِلستی مغلُوب ہُوئے۔
5اور فِلستیوں سے پِھر جنگ ہُوئی۔ تب یعُور کے بیٹے الحناؔن نے جاتی جُوؔلِیت کے بھائی لحمی کو جِس کے بھالے کی چھڑ جُلاہے کے شہتِیر کے برابر تھی مار ڈالا۔
6پِھر جات میں ایک اَور جنگ ہُوئی جہاں ایک بڑا قدآور آدمی تھا جِس کے چَوبِیس اُنگلیاں یعنی ہاتھوں میں چھ چھ اور پاؤں میں چھ چھ تِھیں اور وہ بھی اُسی پہلوان کا بیٹا تھا۔ 7جب اُس نے اِسرائیلؔ کی فضیِحت کی تو داؤُد کے بھائی سِمعی کے بیٹے یُونتن نے اُس کو مار ڈالا۔
8یہ جات میں اُسی پہلوان سے پَیدا ہُوئے تھے اور داؤُؔد اور اُس کے خادِموں کے ہاتھ سے قتل ہُوئے۔
Currently Selected:
۱-توارِیخ 20: URD
Highlight
Share
Copy
Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in
Revised Urdu Holy Bible © Pakistan Bible Society, 1970, 2010.