YouVersion Logo
Search Icon

زکریاہ 5

5
چھٹی رویا: اُڑنے والا طومار
1مَیں نے ایک بار پھر اپنی نظر اُٹھائی تو ایک اُڑتا ہوا طومار دیکھا۔ 2فرشتے نے پوچھا، ”تجھے کیا نظر آتا ہے؟“ مَیں نے جواب دیا، ”ایک اُڑتا ہوا طومار جو 30 فٹ لمبا اور 15 فٹ چوڑا ہے۔“ 3وہ بولا، ”اِس سے مراد ایک لعنت ہے جو پورے ملک پر بھیجی جائے گی۔ اِس طومار کے ایک طرف لکھا ہے کہ ہر چور کو مٹا دیا جائے گا اور دوسری طرف یہ کہ جھوٹی قَسم کھانے والے کو نیست کیا جائے گا۔ 4رب الافواج فرماتا ہے، ’مَیں یہ بھیجوں گا تو چور اور میرے نام کی جھوٹی قَسم کھانے والے کے گھر میں لعنت داخل ہو گی اور اُس کے بیچ میں رہ کر اُسے لکڑی اور پتھر سمیت تباہ کر دے گی‘۔“
ساتویں رویا: ٹوکری میں عورت
5جو فرشتہ مجھ سے بات کر رہا تھا اُس نے آ کر مجھ سے کہا، ”اپنی نگاہ اُٹھا کر وہ دیکھ جو نکل کر آ رہا ہے۔“ 6مَیں نے پوچھا، ”یہ کیا ہے؟“ اُس نے جواب دیا، ”یہ اناج کی پیمائش کرنے کی ٹوکری ہے۔ یہ پورے ملک میں نظر آتی ہے۔“ 7ٹوکری پر سیسے کا ڈھکنا تھا۔ اب وہ کھل گیا، اور ٹوکری میں بیٹھی ہوئی ایک عورت دکھائی دی۔ 8فرشتہ بولا، ”اِس عورت سے مراد بےدینی ہے۔“ اُس نے عورت کو دھکا دے کر ٹوکری میں واپس کر دیا اور سیسے کا ڈھکنا زور سے بند کر دیا۔
9مَیں نے دوبارہ اپنی نظر اُٹھائی تو دو عورتوں کو دیکھا۔ اُن کے لق لق کے سے پَر تھے، اور اُڑتے وقت ہَوا اُن کے ساتھ تھی۔ ٹوکری کے پاس پہنچ کر وہ اُسے اُٹھا کر آسمان و زمین کے درمیان لے گئیں۔ 10جو فرشتہ مجھ سے گفتگو کر رہا تھا اُس سے مَیں نے پوچھا، ”عورتیں ٹوکری کو کدھر لے جا رہی ہیں؟“ 11اُس نے جواب دیا، ”ملکِ بابل میں۔ وہاں وہ اُس کے لئے گھر بنا دیں گی۔ جب گھر تیار ہو گا تو ٹوکری وہاں اُس کی اپنی جگہ پر رکھی جائے گی۔“

Currently Selected:

زکریاہ 5: URDGVU

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in

YouVersion uses cookies to personalize your experience. By using our website, you accept our use of cookies as described in our Privacy Policy