YouVersion Logo
Search Icon

زبور 148

148
آسمان و زمین پر اللہ کی تمجید
1رب کی حمد ہو! آسمان سے رب کی ستائش کرو، بلندیوں پر اُس کی تمجید کرو!
2اے اُس کے تمام فرشتو، اُس کی حمد کرو! اے اُس کے تمام لشکرو، اُس کی تعریف کرو!
3اے سورج اور چاند، اُس کی حمد کرو! اے تمام چمک دار ستارو، اُس کی ستائش کرو!
4اے بلند ترین آسمانو اور آسمان کے اوپر کے پانی، اُس کی حمد کرو!
5وہ رب کے نام کی ستائش کریں، کیونکہ اُس نے فرمایا تو وہ وجود میں آئے۔
6اُس نے ناقابلِ منسوخ فرمان جاری کر کے اُنہیں ہمیشہ کے لئے قائم کیا ہے۔
7اے سمندر کے اژدہاؤ اور تمام گہرائیو، زمین سے رب کی تمجید کرو!
8اے آگ، اولو، برف، دُھند اور اُس کے حکم پر چلنے والی آندھیو، اُس کی حمد کرو!
9اے پہاڑو اور پہاڑیو، پھل دار درختو اور تمام دیودارو، اُس کی تعریف کرو!
10اے جنگلی جانورو، مویشیو، رینگنے والی مخلوقات اور پرندو، اُس کی حمد کرو!
11اے زمین کے بادشاہو اور تمام قومو، سردارو اور زمین کے تمام حکمرانو، اُس کی تمجید کرو!
12اے نوجوانو اور کنواریو، بزرگو اور بچو، اُس کی حمد کرو!
13سب رب کے نام کی ستائش کریں، کیونکہ صرف اُسی کا نام عظیم ہے، اُس کی عظمت آسمان و زمین سے اعلیٰ ہے۔
14اُس نے اپنی قوم کو سرفراز کر کے#148‏:14 اپنی قوم کو سرفراز کر کے: لفظی ترجمہ: اپنی قوم کا سینگ بلند کر کے۔ اپنے تمام ایمان داروں کی شہرت بڑھائی ہے، یعنی اسرائیلیوں کی شہرت، اُس قوم کی جو اُس کے قریب رہتی ہے۔ رب کی حمد ہو!

Currently Selected:

زبور 148: URDGVU

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in