YouVersion Logo
Search Icon

زبور 113

113
اللہ کی عظمت اور مہربانی
1رب کی حمد ہو! اے رب کے خادمو، رب کے نام کی ستائش کرو، رب کے نام کی تعریف کرو۔
2رب کے نام کی اب سے ابد تک تمجید ہو۔
3طلوعِ صبح سے غروبِ آفتاب تک رب کے نام کی حمد ہو۔
4رب تمام اقوام سے سربلند ہے، اُس کا جلال آسمان سے عظیم ہے۔
5کون رب ہمارے خدا کی مانند ہے جو بلندیوں پر تخت نشین ہے
6اور آسمان و زمین کو دیکھنے کے لئے نیچے جھکتا ہے؟
7پست حال کو وہ خاک میں سے اُٹھا کر پاؤں پر کھڑا کرتا، محتاج کو راکھ سے نکال کر سرفراز کرتا ہے۔
8وہ اُسے شرفا کے ساتھ، اپنی قوم کے شرفا کے ساتھ بٹھا دیتا ہے۔
9بانجھ کو وہ اولاد عطا کرتا ہے تاکہ وہ گھر میں خوشی سے زندگی گزار سکے۔ رب کی حمد ہو!

Currently Selected:

زبور 113: URDGVU

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in