1
اِفِسیوں 12:6
اُردو ہم عصر ترجُمہ
کیونکہ ہمیں خُون اَور گوشت یعنی اِنسان سے نہیں، بَلکہ تاریکی کی دُنیا کے حُکمران، اِختیار والوں، اَور شرارت کی رُوحانی فَوجوں سے لڑنا ہے جو آسمانی مقاموں میں ہیں۔
Compare
Explore اِفِسیوں 6:12
2
اِفِسیوں 18:6
پاک رُوح کی ہدایت سے ہر وقت مِنّت اَور دعا کرتے رہو، اَور اِس غرض سے جاگتے رہو تاکہ سَب مُقدّسین کے لیٔے بلاناغہ دعا کر سکو۔
Explore اِفِسیوں 6:18
3
اِفِسیوں 11:6
خُدا کے دئیے ہویٔے تمام ہتھیاروں سے لیس ہو جاؤ، تاکہ تُم اِبلیس کے منصُوبوں کا مُقابلہ کر سکو۔
Explore اِفِسیوں 6:11
4
اِفِسیوں 13:6
چنانچہ تُم خُدا کے تمام ہتھیار باندھ کر تیّار ہو جاؤ، تاکہ جَب اُن کے حملہ کرنے کا بُرا دِن آئے، تو تُم اُن کا مُقابلہ کر سکو، اَور اُنہیں پُوری طرح شِکست دے کر قائِم بھی رہ سکو۔
Explore اِفِسیوں 6:13
5
اِفِسیوں 16:6-17
اَور اِن کے علاوہ ایمان کی سِپر اُٹھائے رکھو، تاکہ اُس سے تُم شیطان کے سارے آتِشی تیروں کو بُجھا سکو۔ اَور نَجات کا بکتر اَور رُوح کی تلوار کو، جو خُدا کا کلام ہے لے لو۔
Explore اِفِسیوں 6:16-17
6
اِفِسیوں 14:6-15
اِس مقصد کے لیٔے تُم سچّائی سے اَپنی کمر کِس لو، خُدا کی راستبازی کا بکتر پہن لو۔ صُلح کی خُوشخبری کی تیّاری کے جُوتے پہن کر تیّار ہو جاؤ۔
Explore اِفِسیوں 6:14-15
7
اِفِسیوں 10:6
آخِری بات یہ ہے کہ تُم خُداوؔند میں اَور اُس کی قُوّت سے معموُر ہوکر مضبُوط بَن جاؤ۔
Explore اِفِسیوں 6:10
8
اِفِسیوں 2:6-3
”اَپنے باپ اَور ماں کی عزّت کرنا“ اُس وعدہ کے ساتھ یہ پہلا حُکم بھی ہے ”تاکہ تمہارا بھلا ہو اَور زمین پر تمہاری عمر دراز ہو۔“
Explore اِفِسیوں 6:2-3
9
اِفِسیوں 1:6
بچّو! خُداوؔند میں اَپنے والدین کے فرمانبردار رہو، کیونکہ یہ مُناسب ہے۔
Explore اِفِسیوں 6:1
Home
Bible
Plans
Videos