زبُور 46:1-4
خُدا ہماری پناہ اور قُوّت ہے۔ مُصِیبت میں مُستعِد مددگار۔ اِس لِئے ہم کو کُچھ خَوف نہیں خواہ زمِین اُلٹ جائے اور پہاڑ سمُندر کی تہہ میں ڈال دیئے جائیں۔ خواہ اُس کا پانی شور مچائے اور مَوجزن ہو اور پہاڑ اُس کی طُغیانی سے ہِل جائیں۔ (سِلاہ) ایک اَیسا دریا ہے جِس کی شاخوں سے خُدا کے شہر کو یعنی حق تعالیٰ کے مُقدّس مسکن کو فرحت ہوتی ہے۔
زبُور 46:1-4