زبُور 25:15-21
میری آنکھیں ہمیشہ خُداوند کی طرف لگی رہتی ہیں کیونکہ وُہی میرا پاؤں دام سے چُھڑائے گا۔ میری طرف مُتوجِّہ ہو اور مُجھ پر رحم کر کیونکہ مَیں بیکس اور مُصِیبت زدہ ہُوں۔ میرے دِل کے دُکھ بڑھ گئے۔ تُو مُجھے میری تکلِیفوں سے رہائی دے۔ تُو میری مُصِیبت اور جانفشانی کو دیکھ اور میرے سب گُناہ مُعاف فرما۔ میرے دُشمنوں کو دیکھ کیونکہ وہ بُہت ہیں اور اُن کو مُجھ سے سخت عداوت ہے۔ میری جان کی حِفاظت کر اور مُجھے چُھڑا۔ مُجھے شرمِندہ نہ ہونے دے کیونکہ میرا توکُّل تُجھ ہی پر ہے۔ دِیانت داری اور راست بازی مُجھے سلامت رکھّیں کیونکہ مُجھے تیری ہی آس ہے۔
زبُور 25:15-21