زبُور 19:7-9
خُداوند کی شرِیعت کامِل ہے۔ وہ جان کو بحال کرتی ہے۔ خُداوند کی شہادت برحق ہے۔ نادان کو دانِش بخشتی ہے۔ خُداوند کے قوانِین راست ہیں۔ وہ دِل کو فرحت پُہنچاتے ہیں۔ خُداوند کا حُکم بے عَیب ہے۔ وہ آنکھوں کو رَوشن کرتا ہے۔ خُداوند کا خَوف پاک ہے۔ وہ ابد تک قائِم رہتا ہے۔ خُداوند کے احکام برحق اور بالکُل راست ہیں۔
زبُور 19:7-9