YouVersion Logo
تلاش

زبُور 107:1-22

زبُور 1:107-22 - خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہے
اور اُس کی شفقت ابدی ہے۔
خُداوند کے چُھڑائے ہُوئے یہی کہیں۔
جِن کو اُس نے فِدیہ دے کر مُخالِف کے ہاتھ
سے چُھڑا لِیا
اور اُن کو مُلک مُلک سے جمع کِیا۔
پُورب سے اور پچھم سے۔
اُتّر سے اور دکھِّن سے۔
وہ بیابان میں صحرا کے راستہ پر بھٹکتے پِھرے۔
اُن کو بسنے کے لِئے کوئی شہر نہ مِلا۔
وہ بُھوکے اور پیاسے تھے
اور اُن کا دِل بَیٹھا جاتا تھا۔
تب اپنی مُصِیبت میں اُنہوں نے خُداوند سے فریاد کی
اور اُس نے اُن کو اُن کے دُکھوں سے رہائی بخشی۔
وہ اُن کو سیدھی راہ سے لے گیا
تاکہ بسنے کے لِئے کِسی شہر میں جا پُہنچیں۔
کاش کہ لوگ خُداوند کی شفقت کی خاطِر
اور بنی آدمؔ کے لِئے اُس کے عجائِب کی خاطِر
اُس کی سِتایش کرتے!
کیونکہ وہ ترستی جان کو سیر کرتا ہے
اور بُھوکی جان کو نِعمتوں سے مالا مال کرتا ہے۔
جو اندھیرے اور مَوت کے سایہ میں بَیٹھے
مُصِیبت اور لوہے سے جکڑے ہُوئے تھے۔
چُونکہ اُنہوں نے خُدا کے کلام سے سرکشی کی
اور حق تعالیٰ کی مشوَرت کو حقِیر جانا
اِس لِئے اُس نے اُن کا دِل مشقّت سے عاجِز کر دِیا۔
وہ گِر پڑے اور کوئی مددگار نہ تھا۔
تب اپنی مُصِیبت میں اُنہوں نے خُداوند سے
فریاد کی
اور اُس نے اُن کو اُن کے دُکھوں سے
رہائی بخشی۔
وہ اُن کو اندھیرے اور مَوت کے سایہ سے نِکال لایا
اور اُن کے بندھن توڑ ڈالے۔
کاش کہ لوگ خُداوند کی شفقت کی خاطِر
اور بنی آدمؔ کے لِئے اُس کے عجائِب کی خاطِر
اُس کی سِتایش کرتے!
کیونکہ اُس نے پِیتل کے پھاٹک توڑ دِئیے
اور لوہے کے بینڈوں کو کاٹ ڈالا۔
احمق اپنی خطاؤں کے سبب سے
اور اپنی بدکاری کے باعِث مُصِیبت میں
پڑتے ہیں۔
اُن کے جی کو ہر طرح کے کھانے سے نفرت ہو
جاتی ہے
اور وہ مَوت کے پھاٹکوں کے نزدِیک پُہنچ
جاتے ہیں۔
تب وہ اپنی مُصِیبت میں خُداوند سے فریاد کرتے ہیں
اور وہ اُن کو اُن کے دُکھوں سے رہائی بخشتا ہے۔
وہ اپنا کلام نازِل فرما کر اُن کو شِفا دیتا ہے
اور اُن کو اُن کی ہلاکت سے رہائی بخشتا ہے۔
کاش کہ لوگ خُداوند کی شفقت کی خاطِر
اور بنی آدمؔ کے لِئے اُس کے عجائِب کی خاطِر
اُس کی سِتایش کرتے!
وہ شُکرگُذاری کی قُربانِیاں گُذرانیں
اور گاتے ہُوئے اُس کے کاموں کا بیان کریں۔

خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہے اور اُس کی شفقت ابدی ہے۔ خُداوند کے چُھڑائے ہُوئے یہی کہیں۔ جِن کو اُس نے فِدیہ دے کر مُخالِف کے ہاتھ سے چُھڑا لِیا اور اُن کو مُلک مُلک سے جمع کِیا۔ پُورب سے اور پچھم سے۔ اُتّر سے اور دکھِّن سے۔ وہ بیابان میں صحرا کے راستہ پر بھٹکتے پِھرے۔ اُن کو بسنے کے لِئے کوئی شہر نہ مِلا۔ وہ بُھوکے اور پیاسے تھے اور اُن کا دِل بَیٹھا جاتا تھا۔ تب اپنی مُصِیبت میں اُنہوں نے خُداوند سے فریاد کی اور اُس نے اُن کو اُن کے دُکھوں سے رہائی بخشی۔ وہ اُن کو سیدھی راہ سے لے گیا تاکہ بسنے کے لِئے کِسی شہر میں جا پُہنچیں۔ کاش کہ لوگ خُداوند کی شفقت کی خاطِر اور بنی آدمؔ کے لِئے اُس کے عجائِب کی خاطِر اُس کی سِتایش کرتے! کیونکہ وہ ترستی جان کو سیر کرتا ہے اور بُھوکی جان کو نِعمتوں سے مالا مال کرتا ہے۔ جو اندھیرے اور مَوت کے سایہ میں بَیٹھے مُصِیبت اور لوہے سے جکڑے ہُوئے تھے۔ چُونکہ اُنہوں نے خُدا کے کلام سے سرکشی کی اور حق تعالیٰ کی مشوَرت کو حقِیر جانا اِس لِئے اُس نے اُن کا دِل مشقّت سے عاجِز کر دِیا۔ وہ گِر پڑے اور کوئی مددگار نہ تھا۔ تب اپنی مُصِیبت میں اُنہوں نے خُداوند سے فریاد کی اور اُس نے اُن کو اُن کے دُکھوں سے رہائی بخشی۔ وہ اُن کو اندھیرے اور مَوت کے سایہ سے نِکال لایا اور اُن کے بندھن توڑ ڈالے۔ کاش کہ لوگ خُداوند کی شفقت کی خاطِر اور بنی آدمؔ کے لِئے اُس کے عجائِب کی خاطِر اُس کی سِتایش کرتے! کیونکہ اُس نے پِیتل کے پھاٹک توڑ دِئیے اور لوہے کے بینڈوں کو کاٹ ڈالا۔ احمق اپنی خطاؤں کے سبب سے اور اپنی بدکاری کے باعِث مُصِیبت میں پڑتے ہیں۔ اُن کے جی کو ہر طرح کے کھانے سے نفرت ہو جاتی ہے اور وہ مَوت کے پھاٹکوں کے نزدِیک پُہنچ جاتے ہیں۔ تب وہ اپنی مُصِیبت میں خُداوند سے فریاد کرتے ہیں اور وہ اُن کو اُن کے دُکھوں سے رہائی بخشتا ہے۔ وہ اپنا کلام نازِل فرما کر اُن کو شِفا دیتا ہے اور اُن کو اُن کی ہلاکت سے رہائی بخشتا ہے۔ کاش کہ لوگ خُداوند کی شفقت کی خاطِر اور بنی آدمؔ کے لِئے اُس کے عجائِب کی خاطِر اُس کی سِتایش کرتے! وہ شُکرگُذاری کی قُربانِیاں گُذرانیں اور گاتے ہُوئے اُس کے کاموں کا بیان کریں۔

زبُور 107:1-22