YouVersion Logo
تلاش

نَوحہ 3:21-66

نَوحہ 21:3-66 - مَیں اِس پر سوچتا رہتا ہُوں۔ اِسی لِئے مَیں
اُمّیدوار ہُوں
یہ خُداوند کی شفقت ہے کہ ہم فنا نہیں ہُوئے کیونکہ
اُس کی رحمت لازوال ہے۔
وہ ہر صُبح تازہ ہے۔ تیری وفاداری عظِیم ہے۔
میری جان نے کہا میرا بخرہ خُداوند ہے اِس لِئے
میری اُمّید اُسی سے ہے۔
خُداوند اُن پر مِہربان ہے جو اُس کے مُنتظِر ہیں۔
اُس جان پر جو اُس کی طالِب ہے۔
یہ خُوب ہے کہ آدمی اُمّیدوار رہے اور خاموشی
سے خُداوند کی نجات کا اِنتظار کرے۔
آدمی کے لِئے بِہتر ہے کہ اپنی جوانی کے ایّام میں
فرمانبرداری کرے۔
وہ تنہا بَیٹھے اور خاموش رہے کیونکہ یہ خُدا ہی نے
اُس پر رکھّا ہے۔
وہ اپنا مُنہ خاک پر رکھّے کہ شاید کُچھ اُمّید کی صُورت
نِکلے۔
وہ اپنا گال اُس کی طرف پھیر دے جو اُسے طمانچہ
مارتا ہے اور ملامت سے خُوب سیر ہو۔
کیونکہ خُداوند ہمیشہ کے لِئے ردّ نہ کرے گا۔
کیونکہ اگرچہ وہ دُکھ دے تَو بھی اپنی شفقت کی
فراوانی سے رحم کرے گا۔
کیونکہ وہ بنی آدمؔ پر خُوشی سے دُکھ مُصِیبت نہیں
بھیجتا۔
رُویِ زمِین کے سب قَیدیوں کو پامال کرنا۔
حق تعالیٰ کے حضُور کِسی اِنسان کی حق تلفی کرنا
اور کِسی آدمی کا مُقدّمہ بِگاڑنا خُداوند دیکھ نہیں سکتا۔
وہ کَون ہے جِس کے کہنے کے مُطابِق ہوتا ہے
حالانکہ خُداوند نہیں فرماتا؟
کیا بھلائی اور بُرائی حق تعالیٰ ہی کے حُکم سے
نہیں ہے؟
پس آدمی جِیتے جی کیوں شِکایت کرے جب کہ اُسے
گُناہوں کی سزا مِلتی ہو؟
ہم اپنی راہوں کو ڈُھونڈیں اور جانچیں اور خُداوند
کی طرف پِھریں۔
ہم اپنے ہاتھوں کے ساتھ دِلوں کو بھی خُدا کے حضُور
آسمان کی طرف اُٹھائیں۔
ہم نے خطا اور سرکشی کی۔ تُو نے مُعاف نہیں کِیا۔
تُو نے ہم کو قہر سے ڈھانپا اور رگیدا۔ تُو نے قتل کِیا
اور رحم نہ کِیا۔
تُو بادِلوں میں مستُور ہُؤا تاکہ ہماری دُعا تُجھ تک
نہ پُہنچے۔
تُو نے ہم کو اقوام کے درمِیان کُوڑے کرکٹ اور
نجاست سا بنا دِیا
ہمارے سب دُشمن ہم پر مُنہ پسارتے ہیں۔
خَوف و دہشت اور وِیرانی و ہلاکت نے ہم کو آ دبایا۔
میری دُخترِ قَوم کی تباہی کے باعِث میری آنکھوں
سے آنسُوؤں کی نہریں جاری ہیں۔
میری آنکھیں اشکبار ہیں اور تھمتی نہیں۔ اُن کو
آرام نہیں۔
جب تک خُداوند آسمان پر سے نظر کر کے نہ دیکھے۔
میری آنکھیں میرے شہر کی سب بیٹِیوں کے لِئے
میری جان کو آزُردہ کرتی ہیں۔
میرے دُشمنوں نے بے سبب مُجھے پرِندہ کی
مانِند رگیدا۔
اُنہوں نے چاہِ زِندان میں میری جان لینے کو
مُجھ پر پتّھر رکھّا
پانی میرے سر سے گُذر گیا۔ مَیں نے کہا مَیں مَر مِٹا
اَے خُداوند مَیں نے تہِ زِندان سے تیرے نام
کی دُہائی دی۔
تُو نے میری آواز سُنی ہے۔ میری آہ و فریاد سے
اپنا کان بند نہ کر۔
جِس روز مَیں نے تُجھے پُکارا تُو نزدِیک آیا اور
تُو نے فرمایا کہ ہِراسان نہ ہو۔
اَے خُداوند تُو نے میری جان کی حِمایت کی اور
اُسے چُھڑایا۔
اَے خُداوند تُو نے میری مظلُومی دیکھی۔ میرا اِنصاف کر۔
تُو نے میرے خِلاف اُن کے تمام اِنتقام اور سب
منصُوبوں کو دیکھا ہے۔
اَے خُداوند تُو نے میرے خِلاف اُن کی ملامت
اور اُن کے سب منصُوبوں کو سُنا ہے۔
جو میری مُخالفت کو اُٹھے اُن کی باتیں اور دِن
بھر میری مُخالفت میں اُن کے منصُوبے۔
اُن کی نشِست و برخاست کو دیکھ کہ مَیں ہی اُن کا راگ ہُوں
اَے خُداوند اُن کے اعمال کے مُطابِق اُن کو بدلہ دے۔
اُن کو کور دِل بنا کہ تیری لَعنت اُن پر ہو۔
قہر سے اُن کو رگید اور رُویِ زمِین سے نیست و نابُود کر دے

مَیں اِس پر سوچتا رہتا ہُوں۔ اِسی لِئے مَیں اُمّیدوار ہُوں یہ خُداوند کی شفقت ہے کہ ہم فنا نہیں ہُوئے کیونکہ اُس کی رحمت لازوال ہے۔ وہ ہر صُبح تازہ ہے۔ تیری وفاداری عظِیم ہے۔ میری جان نے کہا میرا بخرہ خُداوند ہے اِس لِئے میری اُمّید اُسی سے ہے۔ خُداوند اُن پر مِہربان ہے جو اُس کے مُنتظِر ہیں۔ اُس جان پر جو اُس کی طالِب ہے۔ یہ خُوب ہے کہ آدمی اُمّیدوار رہے اور خاموشی سے خُداوند کی نجات کا اِنتظار کرے۔ آدمی کے لِئے بِہتر ہے کہ اپنی جوانی کے ایّام میں فرمانبرداری کرے۔ وہ تنہا بَیٹھے اور خاموش رہے کیونکہ یہ خُدا ہی نے اُس پر رکھّا ہے۔ وہ اپنا مُنہ خاک پر رکھّے کہ شاید کُچھ اُمّید کی صُورت نِکلے۔ وہ اپنا گال اُس کی طرف پھیر دے جو اُسے طمانچہ مارتا ہے اور ملامت سے خُوب سیر ہو۔ کیونکہ خُداوند ہمیشہ کے لِئے ردّ نہ کرے گا۔ کیونکہ اگرچہ وہ دُکھ دے تَو بھی اپنی شفقت کی فراوانی سے رحم کرے گا۔ کیونکہ وہ بنی آدمؔ پر خُوشی سے دُکھ مُصِیبت نہیں بھیجتا۔ رُویِ زمِین کے سب قَیدیوں کو پامال کرنا۔ حق تعالیٰ کے حضُور کِسی اِنسان کی حق تلفی کرنا اور کِسی آدمی کا مُقدّمہ بِگاڑنا خُداوند دیکھ نہیں سکتا۔ وہ کَون ہے جِس کے کہنے کے مُطابِق ہوتا ہے حالانکہ خُداوند نہیں فرماتا؟ کیا بھلائی اور بُرائی حق تعالیٰ ہی کے حُکم سے نہیں ہے؟ پس آدمی جِیتے جی کیوں شِکایت کرے جب کہ اُسے گُناہوں کی سزا مِلتی ہو؟ ہم اپنی راہوں کو ڈُھونڈیں اور جانچیں اور خُداوند کی طرف پِھریں۔ ہم اپنے ہاتھوں کے ساتھ دِلوں کو بھی خُدا کے حضُور آسمان کی طرف اُٹھائیں۔ ہم نے خطا اور سرکشی کی۔ تُو نے مُعاف نہیں کِیا۔ تُو نے ہم کو قہر سے ڈھانپا اور رگیدا۔ تُو نے قتل کِیا اور رحم نہ کِیا۔ تُو بادِلوں میں مستُور ہُؤا تاکہ ہماری دُعا تُجھ تک نہ پُہنچے۔ تُو نے ہم کو اقوام کے درمِیان کُوڑے کرکٹ اور نجاست سا بنا دِیا ہمارے سب دُشمن ہم پر مُنہ پسارتے ہیں۔ خَوف و دہشت اور وِیرانی و ہلاکت نے ہم کو آ دبایا۔ میری دُخترِ قَوم کی تباہی کے باعِث میری آنکھوں سے آنسُوؤں کی نہریں جاری ہیں۔ میری آنکھیں اشکبار ہیں اور تھمتی نہیں۔ اُن کو آرام نہیں۔ جب تک خُداوند آسمان پر سے نظر کر کے نہ دیکھے۔ میری آنکھیں میرے شہر کی سب بیٹِیوں کے لِئے میری جان کو آزُردہ کرتی ہیں۔ میرے دُشمنوں نے بے سبب مُجھے پرِندہ کی مانِند رگیدا۔ اُنہوں نے چاہِ زِندان میں میری جان لینے کو مُجھ پر پتّھر رکھّا پانی میرے سر سے گُذر گیا۔ مَیں نے کہا مَیں مَر مِٹا اَے خُداوند مَیں نے تہِ زِندان سے تیرے نام کی دُہائی دی۔ تُو نے میری آواز سُنی ہے۔ میری آہ و فریاد سے اپنا کان بند نہ کر۔ جِس روز مَیں نے تُجھے پُکارا تُو نزدِیک آیا اور تُو نے فرمایا کہ ہِراسان نہ ہو۔ اَے خُداوند تُو نے میری جان کی حِمایت کی اور اُسے چُھڑایا۔ اَے خُداوند تُو نے میری مظلُومی دیکھی۔ میرا اِنصاف کر۔ تُو نے میرے خِلاف اُن کے تمام اِنتقام اور سب منصُوبوں کو دیکھا ہے۔ اَے خُداوند تُو نے میرے خِلاف اُن کی ملامت اور اُن کے سب منصُوبوں کو سُنا ہے۔ جو میری مُخالفت کو اُٹھے اُن کی باتیں اور دِن بھر میری مُخالفت میں اُن کے منصُوبے۔ اُن کی نشِست و برخاست کو دیکھ کہ مَیں ہی اُن کا راگ ہُوں اَے خُداوند اُن کے اعمال کے مُطابِق اُن کو بدلہ دے۔ اُن کو کور دِل بنا کہ تیری لَعنت اُن پر ہو۔ قہر سے اُن کو رگید اور رُویِ زمِین سے نیست و نابُود کر دے

نَوحہ 3:21-66