YouVersion Logo
تلاش

یسعیاہ 55:6-12

یسعیاہ 6:55-12 - جب تک خُداوند مِل سکتا ہے اُس کے طالِب ہو۔
جب تک وہ نزدِیک ہے اُسے پُکارو۔
شرِیر اپنی راہ کو ترک کرے
اور بدکردار اپنے خیالوں کو
اور وہ خُداوند کی طرف پِھرے
اور وہ اُس پر رحم کرے گا اور ہمارے خُدا کی
طرف کیونکہ وہ کثرت سے مُعاف کرے گا۔
خُداوند فرماتا ہے کہ میرے خیال تُمہارے خیال نہیں
اور نہ تُمہاری راہیں میری راہیں ہیں۔
کیونکہ جِس قدر آسمان زمِین سے بُلند ہے
اُسی قدر میری راہیں تُمہاری راہوں سے اور
میرے خیال تُمہارے خیالوں سے بُلند ہیں۔
کیونکہ جِس طرح آسمان سے بارِش ہوتی اور برف پڑتی ہے
اور پِھر وہ وہاں واپس نہیں جاتی بلکہ زمِین کو سیراب کرتی ہے
اور اُس کی شادابی اور روئیدگی کا باعِث ہوتی ہے
تاکہ بونے والے کو بِیج اور کھانے والے کو روٹی دے۔
اُسی طرح میرا کلام جو میرے مُنہ سے نِکلتا ہے ہو گا۔
وہ بے انجام میرے پاس واپس نہ آئے گا
بلکہ جو کُچھ میری خواہِش ہو گی وہ اُسے پُورا کرے گا
اور اُس کام میں جِس کے لِئے مَیں نے اُسے بھیجا مُوثّرِ ہو گا۔
کیونکہ تُم خُوشی سے نِکلو گے
اور سلامتی کے ساتھ روانہ کِئے جاؤ گے۔
پہاڑ اور ٹِیلے تُمہارے سامنے نغمہ پرداز ہوں گے
اور مَیدان کے سب درخت تال دیں گے۔

جب تک خُداوند مِل سکتا ہے اُس کے طالِب ہو۔ جب تک وہ نزدِیک ہے اُسے پُکارو۔ شرِیر اپنی راہ کو ترک کرے اور بدکردار اپنے خیالوں کو اور وہ خُداوند کی طرف پِھرے اور وہ اُس پر رحم کرے گا اور ہمارے خُدا کی طرف کیونکہ وہ کثرت سے مُعاف کرے گا۔ خُداوند فرماتا ہے کہ میرے خیال تُمہارے خیال نہیں اور نہ تُمہاری راہیں میری راہیں ہیں۔ کیونکہ جِس قدر آسمان زمِین سے بُلند ہے اُسی قدر میری راہیں تُمہاری راہوں سے اور میرے خیال تُمہارے خیالوں سے بُلند ہیں۔ کیونکہ جِس طرح آسمان سے بارِش ہوتی اور برف پڑتی ہے اور پِھر وہ وہاں واپس نہیں جاتی بلکہ زمِین کو سیراب کرتی ہے اور اُس کی شادابی اور روئیدگی کا باعِث ہوتی ہے تاکہ بونے والے کو بِیج اور کھانے والے کو روٹی دے۔ اُسی طرح میرا کلام جو میرے مُنہ سے نِکلتا ہے ہو گا۔ وہ بے انجام میرے پاس واپس نہ آئے گا بلکہ جو کُچھ میری خواہِش ہو گی وہ اُسے پُورا کرے گا اور اُس کام میں جِس کے لِئے مَیں نے اُسے بھیجا مُوثّرِ ہو گا۔ کیونکہ تُم خُوشی سے نِکلو گے اور سلامتی کے ساتھ روانہ کِئے جاؤ گے۔ پہاڑ اور ٹِیلے تُمہارے سامنے نغمہ پرداز ہوں گے اور مَیدان کے سب درخت تال دیں گے۔

یسعیاہ 55:6-12