YouVersion Logo
تلاش

یسعیاہ 43:1-21

یسعیاہ 1:43-21 - اور اب اَے یعقُوبؔ! خُداوند جِس نے تُجھ کو پَیدا
کِیا اور جِس نے اَے اِسرائیل تُجھ کو بنایا یُوں فرماتا ہے کہ
خَوف نہ کر کیونکہ مَیں نے تیرا فِدیہ دِیا ہے۔
مَیں نے تیرا نام لے کر تُجھے بُلایا ہے۔ تُو میرا ہے۔
جب تُو سَیلاب میں سے گُذرے گا تو مَیں تیرے ساتھ ہُوں گا
اور جب تُو ندیوں کو عبُور کرے گا تو وہ تُجھے نہ ڈُبائیں گی۔
جب تُو آگ پر چلے گا تو تُجھے آنچ نہ لگے گی اور شُعلہ تُجھے نہ جلائے گا۔
کیونکہ مَیں خُداوند تیرا خُدا اِسرائیل کا قُدُّوس تیرا نجات دینے والا ہُوں۔
مَیں نے تیرے فِدیہ میں مِصرؔ کو
اور تیرے بدلے کُوؔش اور سبا کو دِیا۔
چُونکہ تُو میری نِگاہ میں بیش قِیمت اور مُکرّم ٹھہرا
اور مَیں نے تُجھ سے مُحبّت رکھّی
اِس لِئے مَیں تیرے بدلے لوگ اور تیری جان
کے عِوض میں اُمّتیں دے دُوں گا۔
تُو خَوف نہ کر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔
مَیں تیری نسل کو مشرِق سے لے آؤُں گا اور
مغرِب سے تُجھے فراہم کرُوں گا۔
مَیں شِمال سے کہُوں گا کہ دے ڈال اور جنُوب سے
کہ رکھ نہ چھوڑ۔
میرے بیٹوں کو دُور سے اور میری بیٹِیوں کو
زمِین کی اِنتہا سے لاؤ۔
ہر ایک کو جو میرے نام سے کہلاتا ہے
اور جِس کو مَیں نے اپنے جلال کے لِئے خلق کِیا
جِسے مَیں نے پَیدا کِیا ہاں جِسے مَیں ہی نے بنایا۔

اُن اندھے لوگوں کو جو آنکھیں رکھتے ہیں
اور اُن بہروں کو جِن کے کان ہیں باہر لاؤ۔
تمام قَومیں فراہم کی جائیں اور سب اُمّتیں جمع ہوں۔
اُن کے درمِیان کَون ہے جو اُسے بیان کرے
یا ہم کو پِچھلی باتیں بتائے؟
وہ اپنے گواہوں کو لائیں تاکہ وہ سچّے ثابِت ہوں
اور لوگ سُنیں اور کہیں کہ یہ سچ ہے۔
خُداوند فرماتا ہے تُم میرے گواہ ہو
اور میرا خادِم بھی جِسے مَیں نے برگُزِیدہ کِیا
تاکہ تُم جانو اور مُجھ پر اِیمان لاؤ اور سمجھو کہ مَیں وُہی ہُوں۔
مُجھ سے پہلے کوئی خُدا نہ ہُؤا اور میرے بعد بھی کوئی نہ ہو گا۔
مَیں ہی یہوواؔہ ہُوں
اور میرے سِوا کوئی بچانے والا نہیں۔
مَیں نے اِعلان کِیا اور مَیں نے نجات بخشی
اور مَیں ہی نے ظاہِر کِیا جب تُم میں کوئی اجنبی معبُود نہ تھا۔
سو تُم میرے گواہ ہو خُداوند فرماتا ہے کہ مَیں ہی خُدا ہُوں۔
آج سے مَیں ہی ہُوں اور کوئی نہیں جو میرے ہاتھ سے چُھڑا سکے۔
مَیں کام کرُوں گا۔ کَون ہے جو اُسے رَدّ کر سکے؟

خُداوند تُمہارا نجات دینے والا اِسرائیل کا قُدُّوس یُوں فرماتا ہے
کہ تُمہاری خاطِر مَیں نے بابل پر خرُوج کرایا
اور مَیں اُن سب کو فراریوں کی حالت میں اور
کَسدیوں کو بھی جو اپنے جہازوں میں للکارتے تھے لے آؤُں گا۔
مَیں خُداوند تُمہارا قُدُّوس اِسرائیل کا خالِق تُمہارا بادشاہ ہُوں۔
جِس نے سمُندر میں راہ
اور سَیلاب میں گُذرگاہ بنائی۔
جو جنگی رتھوں اور گھوڑوں اور لشکر اور بہادُروں کو نِکال لاتا ہے۔
(وہ سب کے سب لیٹ گئے۔ وہ پِھر نہ اُٹھیں گے
وہ بُجھ گئے ہاں وہ بتّی کی طرح بُجھ گئے)۔
یعنی خُداوند یُوں فرماتا ہے
کہ پِچھلی باتوں کو یاد نہ کرو
اور قدِیم باتوں پر سوچتے نہ رہو۔
دیکھو مَیں ایک نیا کام کرُوں گا۔
اب وہ ظہُور میں آئے گا۔
کیا تُم اُس سے ناواقِف رہو گے؟
ہاں مَیں بیابان میں ایک راہ اور صحرا میں ندیاں جاری کرُوں گا۔
جنگلی جانور گِیدڑ اور شُتر مُرغ میری تعظِیم کریں گے
کیونکہ مَیں بیابان میں پانی اور صحرا میں ندیاں جاری کرُوں گا
تاکہ میرے لوگوں کے لِئے یعنی میرے برگُزِیدوں کے پِینے کے لِئے ہوں۔
مَیں نے اِن لوگوں کو اپنے لِئے بنایا
تاکہ وہ میری حمد کریں۔

اور اب اَے یعقُوبؔ! خُداوند جِس نے تُجھ کو پَیدا کِیا اور جِس نے اَے اِسرائیل تُجھ کو بنایا یُوں فرماتا ہے کہ خَوف نہ کر کیونکہ مَیں نے تیرا فِدیہ دِیا ہے۔ مَیں نے تیرا نام لے کر تُجھے بُلایا ہے۔ تُو میرا ہے۔ جب تُو سَیلاب میں سے گُذرے گا تو مَیں تیرے ساتھ ہُوں گا اور جب تُو ندیوں کو عبُور کرے گا تو وہ تُجھے نہ ڈُبائیں گی۔ جب تُو آگ پر چلے گا تو تُجھے آنچ نہ لگے گی اور شُعلہ تُجھے نہ جلائے گا۔ کیونکہ مَیں خُداوند تیرا خُدا اِسرائیل کا قُدُّوس تیرا نجات دینے والا ہُوں۔ مَیں نے تیرے فِدیہ میں مِصرؔ کو اور تیرے بدلے کُوؔش اور سبا کو دِیا۔ چُونکہ تُو میری نِگاہ میں بیش قِیمت اور مُکرّم ٹھہرا اور مَیں نے تُجھ سے مُحبّت رکھّی اِس لِئے مَیں تیرے بدلے لوگ اور تیری جان کے عِوض میں اُمّتیں دے دُوں گا۔ تُو خَوف نہ کر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔ مَیں تیری نسل کو مشرِق سے لے آؤُں گا اور مغرِب سے تُجھے فراہم کرُوں گا۔ مَیں شِمال سے کہُوں گا کہ دے ڈال اور جنُوب سے کہ رکھ نہ چھوڑ۔ میرے بیٹوں کو دُور سے اور میری بیٹِیوں کو زمِین کی اِنتہا سے لاؤ۔ ہر ایک کو جو میرے نام سے کہلاتا ہے اور جِس کو مَیں نے اپنے جلال کے لِئے خلق کِیا جِسے مَیں نے پَیدا کِیا ہاں جِسے مَیں ہی نے بنایا۔ اُن اندھے لوگوں کو جو آنکھیں رکھتے ہیں اور اُن بہروں کو جِن کے کان ہیں باہر لاؤ۔ تمام قَومیں فراہم کی جائیں اور سب اُمّتیں جمع ہوں۔ اُن کے درمِیان کَون ہے جو اُسے بیان کرے یا ہم کو پِچھلی باتیں بتائے؟ وہ اپنے گواہوں کو لائیں تاکہ وہ سچّے ثابِت ہوں اور لوگ سُنیں اور کہیں کہ یہ سچ ہے۔ خُداوند فرماتا ہے تُم میرے گواہ ہو اور میرا خادِم بھی جِسے مَیں نے برگُزِیدہ کِیا تاکہ تُم جانو اور مُجھ پر اِیمان لاؤ اور سمجھو کہ مَیں وُہی ہُوں۔ مُجھ سے پہلے کوئی خُدا نہ ہُؤا اور میرے بعد بھی کوئی نہ ہو گا۔ مَیں ہی یہوواؔہ ہُوں اور میرے سِوا کوئی بچانے والا نہیں۔ مَیں نے اِعلان کِیا اور مَیں نے نجات بخشی اور مَیں ہی نے ظاہِر کِیا جب تُم میں کوئی اجنبی معبُود نہ تھا۔ سو تُم میرے گواہ ہو خُداوند فرماتا ہے کہ مَیں ہی خُدا ہُوں۔ آج سے مَیں ہی ہُوں اور کوئی نہیں جو میرے ہاتھ سے چُھڑا سکے۔ مَیں کام کرُوں گا۔ کَون ہے جو اُسے رَدّ کر سکے؟ خُداوند تُمہارا نجات دینے والا اِسرائیل کا قُدُّوس یُوں فرماتا ہے کہ تُمہاری خاطِر مَیں نے بابل پر خرُوج کرایا اور مَیں اُن سب کو فراریوں کی حالت میں اور کَسدیوں کو بھی جو اپنے جہازوں میں للکارتے تھے لے آؤُں گا۔ مَیں خُداوند تُمہارا قُدُّوس اِسرائیل کا خالِق تُمہارا بادشاہ ہُوں۔ جِس نے سمُندر میں راہ اور سَیلاب میں گُذرگاہ بنائی۔ جو جنگی رتھوں اور گھوڑوں اور لشکر اور بہادُروں کو نِکال لاتا ہے۔ (وہ سب کے سب لیٹ گئے۔ وہ پِھر نہ اُٹھیں گے وہ بُجھ گئے ہاں وہ بتّی کی طرح بُجھ گئے)۔ یعنی خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ پِچھلی باتوں کو یاد نہ کرو اور قدِیم باتوں پر سوچتے نہ رہو۔ دیکھو مَیں ایک نیا کام کرُوں گا۔ اب وہ ظہُور میں آئے گا۔ کیا تُم اُس سے ناواقِف رہو گے؟ ہاں مَیں بیابان میں ایک راہ اور صحرا میں ندیاں جاری کرُوں گا۔ جنگلی جانور گِیدڑ اور شُتر مُرغ میری تعظِیم کریں گے کیونکہ مَیں بیابان میں پانی اور صحرا میں ندیاں جاری کرُوں گا تاکہ میرے لوگوں کے لِئے یعنی میرے برگُزِیدوں کے پِینے کے لِئے ہوں۔ مَیں نے اِن لوگوں کو اپنے لِئے بنایا تاکہ وہ میری حمد کریں۔

یسعیاہ 43:1-21