۲-تِیمُتھِیُس 1:8-12
پس ہمارے خُداوند کی گواہی دینے سے اور مُجھ سے جو اُس کا قَیدی ہُوں شرم نہ کر بلکہ خُدا کی قُدرت کے مُوافِق خُوشخبری کی خاطِر میرے ساتھ دُکھ اُٹھا۔ جِس نے ہمیں نجات دی اور پاک بُلاوے سے بُلایا ہمارے کاموں کے مُوافِق نہیں بلکہ اپنے خاص اِرادہ اور اُس فضل کے مُوافِق جو مسِیح یِسُوعؔ میں ہم پر ازل سے ہُؤا۔ مگر اب ہمارے مُنّجی مسِیح یِسُوعؔ کے ظہُور سے ظاہِر ہُؤا جِس نے مَوت کو نیست اور زِندگی اور بقا کو اُس خُوشخبری کے وسِیلہ سے رَوشن کر دِیا۔ جِس کے لِئے مَیں مُنادی کرنے والا اور رسُول اور اُستاد مُقرّر ہُؤا۔ اِسی باعِث سے مَیں یہ دُکھ بھی اُٹھاتا ہُوں لیکن شرماتا نہیں کیونکہ جِس کا مَیں نے یقِین کِیا ہے اُسے جانتا ہُوں اور مُجھے یقِین ہے کہ وہ میری امانت کی اُس دِن تک حِفاظت کر سکتا ہے۔
۲-تِیمُتھِیُس 1:8-12