YouVersion Logo
تلاش

۱-سموئیل 2:1-11

۱-سموئیل 1:2-11 - اور حنّہ نے دُعا کی اور کہا کہ
میرا دِل خُداوند میں مگن ہے۔
میرا سِینگ خُداوند کے طُفیل سے اُونچا ہُؤا۔
میرا مُنہ میرے دُشمنوں پر کھُل گیا ہے
کیونکہ مَیں تیری نجات سے خُوش ہُوں۔
خُداوند کی مانِند کوئی قدُّوس نہیں
کیونکہ تیرے سِوا اَور کوئی ہے ہی نہیں
اور نہ کوئی چٹان ہے جو ہمارے خُدا کی مانِند ہو۔
اِس قدر غرُور سے اَور باتیں نہ کرو
اور بڑا بول تُمہارے مُنہ سے نہ نِکلے
کیونکہ خُداوند خُدایِ علِیم ہے
اور اعمال کا تولنے والا۔
زورآوروں کی کمانیں ٹُوٹ گِئیں
اور جو لڑکھڑاتے تھے وہ قُوّت سے کمربستہ ہُوئے۔
وہ جو آسُودہ تھے روٹی کی خاطِر مزدُوربنے
اور جو بُھوکے تھے اَیسے نہ رہے
بلکہ جو بانجھ تھی اُس کے سات ہُوئے
اور جِس کے پاس بُہت بچّے ہیں وہ گُھلتی جاتی ہے۔
خُداوند مارتا ہے اور جِلاتا ہے۔
وُہی قبر میں اُتارتا اور اُس سے نِکالتا ہے۔
خُداوند مِسکِین کر دیتا اور دَولت مند بناتا ہے۔
وُہی پست کرتا اور سرفراز بھی کرتا ہے۔
وہ غرِیب کو خاک پر سے اُٹھاتا
اور کنگال کو گُھورے میں سے نِکال کھڑا کرتا ہے
تاکہ اِن کو شاہزادوں کے ساتھ بِٹھائے
اور جلال کے تخت کے وارِث بنائے
کیونکہ زمِین کے سُتُون خُداوند کے ہیں۔
اُس نے دُنیا کو اُن ہی پر قائِم کِیا ہے۔
وہ اپنے مُقدّسوں کے پاؤں کو سنبھالے رہے گا
پر شرِیر اندھیرے میں خاموش کِئے جائیں گے
کیونکہ قُوّت ہی سے کوئی فتح نہیں پائے گا۔
جو خُداوند سے جھگڑتے ہیں وہ ٹُکڑے ٹُکڑے کر دِئے جائیں گے۔
وہ اُن کے خِلاف آسمان میں گرجے گا۔
خُداوند زمِین کے کناروں کا اِنصاف کرے گا۔
وہ اپنے بادشاہ کو زور بخشے گا
اور اپنے ممسُوح کے سِینگ کو بُلند کرے گا۔
تب القانہ رامہ کو اپنے گھر چلا گیا اور عیلی کاہِن کے سامنے وہ لڑکا خُداوند کی خِدمت کرنے لگا۔

اور حنّہ نے دُعا کی اور کہا کہ میرا دِل خُداوند میں مگن ہے۔ میرا سِینگ خُداوند کے طُفیل سے اُونچا ہُؤا۔ میرا مُنہ میرے دُشمنوں پر کھُل گیا ہے کیونکہ مَیں تیری نجات سے خُوش ہُوں۔ خُداوند کی مانِند کوئی قدُّوس نہیں کیونکہ تیرے سِوا اَور کوئی ہے ہی نہیں اور نہ کوئی چٹان ہے جو ہمارے خُدا کی مانِند ہو۔ اِس قدر غرُور سے اَور باتیں نہ کرو اور بڑا بول تُمہارے مُنہ سے نہ نِکلے کیونکہ خُداوند خُدایِ علِیم ہے اور اعمال کا تولنے والا۔ زورآوروں کی کمانیں ٹُوٹ گِئیں اور جو لڑکھڑاتے تھے وہ قُوّت سے کمربستہ ہُوئے۔ وہ جو آسُودہ تھے روٹی کی خاطِر مزدُوربنے اور جو بُھوکے تھے اَیسے نہ رہے بلکہ جو بانجھ تھی اُس کے سات ہُوئے اور جِس کے پاس بُہت بچّے ہیں وہ گُھلتی جاتی ہے۔ خُداوند مارتا ہے اور جِلاتا ہے۔ وُہی قبر میں اُتارتا اور اُس سے نِکالتا ہے۔ خُداوند مِسکِین کر دیتا اور دَولت مند بناتا ہے۔ وُہی پست کرتا اور سرفراز بھی کرتا ہے۔ وہ غرِیب کو خاک پر سے اُٹھاتا اور کنگال کو گُھورے میں سے نِکال کھڑا کرتا ہے تاکہ اِن کو شاہزادوں کے ساتھ بِٹھائے اور جلال کے تخت کے وارِث بنائے کیونکہ زمِین کے سُتُون خُداوند کے ہیں۔ اُس نے دُنیا کو اُن ہی پر قائِم کِیا ہے۔ وہ اپنے مُقدّسوں کے پاؤں کو سنبھالے رہے گا پر شرِیر اندھیرے میں خاموش کِئے جائیں گے کیونکہ قُوّت ہی سے کوئی فتح نہیں پائے گا۔ جو خُداوند سے جھگڑتے ہیں وہ ٹُکڑے ٹُکڑے کر دِئے جائیں گے۔ وہ اُن کے خِلاف آسمان میں گرجے گا۔ خُداوند زمِین کے کناروں کا اِنصاف کرے گا۔ وہ اپنے بادشاہ کو زور بخشے گا اور اپنے ممسُوح کے سِینگ کو بُلند کرے گا۔ تب القانہ رامہ کو اپنے گھر چلا گیا اور عیلی کاہِن کے سامنے وہ لڑکا خُداوند کی خِدمت کرنے لگا۔

۱-سموئیل 2:1-11