YouVersion Logo
تلاش

- روحانی ترقی کی 7 عاداتنمونہ

- روحانی ترقی کی 7 عادات

2 دن 7 میں سے

سننا دوباراسکھیں (عادت نمبر 2)

صبح آپ سب سے پہلے کیا سنتے ہیں؟ خدا کےروح کی میٹھی آوازکو؟ یاپھر آپ کا سیل فون بج رہا ہے، جو آپ کو بتا رہا ہے کہ آپ کو کوئی ٹیکسٹ، واٹس ایپ میسج، یا کام کا ای میل ملا ہے؟

ا یک دن" ہر دن ایک معجزہ " کے پڑھنے والے نے مجھے کچھ لکھا جس نے خاص طور پر میری توجہحاصل کی:اُس نے کہا کہ "میری سب سے بڑی مایوسی یہ ہے کہ خدا کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے خود کو نظم و ضبط میں نہ لانا۔ نیم گرم رہنا اور یسوع کے لیے اس پہلی محبت کو مجھ سے چوری ہونے دینا!

یہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے... خُداوند کے ساتھ ایک لمحہ گزارنے کا وقت ملنے سے پہلے اپنے آپ کو روزمرہ کی سرگرمیوں کے سیلاب میں بہہ جانے دیتے ہیں۔ اوریہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ طے ہو جاتا ہے، تو یہ آپ "اپنی پہلی محبت کو کھو رہے ہیں"جیسا کہ پڑھنے والے نے ذکر کیا ہے۔

جیسے شادی میں – یا کوئی اور رشتہ – اس کے بڑھنے کے لیے، آپ کو اس کا خیال رکھنا ہوتاہے ، رشتے کی "زمین" کو پروان چڑھانا ہوتا ہے۔ آپ کو ہر روز اس کی دیکھ بھال کرنی ہے، اسے ترجیح دینا ہے... اسی طرح، یہ بھی اتنا اہم ہے کہ آپ اُس پہلی با ت پر توجہ دیں؟ جو خدا کی طرف سے ہو۔جیسا یسعیا ہ 2:50میں لکھا ہے ۔" خُدا وند خُدانے مجھ کو شاگرد کی زبان بخشی تاکہ میں جانوں کہ کلام کے وسیلہ سے کس طرح تھکے ماندےکی مددکروں۔وہ مجھے ہر صبح جگاتا ہے اور میرا کان لگاتا ہے۔تاکہ شاگردوں کی طرح سُنوں"

صبح سے صبح تک، وہ آپ کے ساتھ وقت گزارنے کا انتظار کرتا ہے۔ ایک اعزازی لمحہ اپنے بچے کے سا تھ... یعنی آپ کے ساتھ

کیوں نہ کوئی ایسی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں جو آپ کو یسوع اور اس کے کلام پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد دے، مثال کے طور پر بائبل ایپ کی طرح؟ اس طرح، آپ کے دن کے پہلے 10 منٹ آپ کے آسمانی باپ کے لیے وقف ہوں گے۔

لہذا، عادت نمبر 2 یہ ہو سکتی ہسے: "میرے دن کے پہلے 10 منٹ خدا کے لیے وقف ہیں۔"

دن بہ دن، آپ خُدا کے ساتھ چلنے میں ترقی کرتے رہیں گے۔، اور 10 منٹ 15، 30، میں بدل جائیں گے۔ زیا دہ سے تھوڑا بہترہے، اور مجھے یقین ہے کہ روح القدس آپ کو ثابت قدم رہنے کی طاقت دے گا۔ اور یہ کہ وہ آپ کو ان اوقات میں سکھائے گا۔ جیسا کہ یہ آیت کہتی ہے کہ میں آپ کو آج کے دن غور کرنے کی دعوت دیتا ہوں، "لیکِن مددگار یعنی رُوحُ القُدس جِسے باپ میرے نام سے بھیجے گا وُہی تُمہیں سب باتیں سِکھائے گا اور جو کُچھ مَیں نے تُم سے کہا ہے وہ سب تُمہیں یاد دِلائے گا۔
آپکی موجودگی کے لیے شکریہ!

دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

- روحانی ترقی کی 7 عادات

- روحانی ترقی کی 7 عادات

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus Net Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/a-miracle-every-day/