YouVersion Logo
تلاش

بچوں کی بائبلنمونہ

بچوں کی بائبل

3 دن 8 میں سے

نوح ایک نیک آدمی تھا جو خدا کی عبادت کرتا تھا ۔ہر کسی نے خدا کی نا فرمانی کی اور اس سے عداوت رکھی ۔ایک دن خدا نے دل دہلا دینے والی بات کی ۔ "میں اس گنا ہ بھری دنیا کوتباہ کر دوں گا۔ صرف تیرا گھرانہ بچے گا"۔

خدا نے نو ح کو خبر دار کیا کہ ایک عظیم سیلاب آئے گا اور زمین کو پانی سےڈبو دےگا ۔نوحکو حکم دیا گیا،" کہ اپنے لئے، اپنے خاندان اور بہت سے جانوروں کے لئے اتنی بڑی کشتی بنائے جو ان کے لئے کافی ہو۔ خدا نے نوح کو عین مطابق ہدایات بھی دیں۔ نوح کام میں لگ گیا۔

ہو سکتا ہے کہ لو گو ں نے اس کا بہت مذاق بھی اڑایا جب اس نے ان کو بتا یا کہ وہ کیو ں کشتی بنا رہا ہے ۔وہ لو گوں کو خداکے با رے میں بتاتا بھیرہا لیکنکسی نے اس کی با ت نہ سنی ۔

نو ح کا ایما ن بہت مضبوط تھا ۔ اس کا ایما ن تھا کہ خدا ایسی با رش لانے والا ہے جیسی آج تکنہ ہو ئی ہو ۔جلد ہی کشتی تیارہو گئی کہ اس میں سباشیا ضرورت رکھیں جائیں۔

اب جانور بھیآگئے ۔ خدا نے سب جانوروں میں سے ایک جو ڑا لیا لیکن کچھ میں سے سات اقسام کے بھی لیے ۔ چھوٹے بڑے سب جنگلی جانوروں نے کشتی کی راہ لی ۔

شا ید لو گ آوازیں لگا لگا کر اس کی تو ہین کر رہے تھے جبنوح جانوروں سمیت کشتی میں جا رہا تھا ۔وہ خد اکے خلا ف گنا ہ کر نےسے با ز نہ آئے ۔انہوں نے اس سے کشتی میں داخل ہو نے کے لیے بھی نہ پو چھا ۔

آخر کا ر ،تمام جانور اور پرندے جب کشتی میں سوار ہو گئے تو خدا نے نو ح سے کہا ''، کشتی میں آ جا'' ۔ نو ح ،اس کی بیوی اور اس کے تین بیٹے اپنی بیویوں کہ ساتھ کشتی میں داخل ہو ئے ۔ اور خدا نے دروازہ بند کر دیا ۔

پھر با رش آئی اور عظیم با رش نے چا لیس دنوں اور چا لیس راتوں میں زمین کو ڈبوکر رکھ دیا ۔

طوفا ن کے پانیو ں نے تمام قصبوں اور علاقوں کو ڈبودیا ۔ اور جب بارش رکیتو پہا ڑتکبھی پا نی میں ڈوب چکے تھے ۔ اور ہر وہ چیز جو سانس لیتی تھی مر گئی ۔

جب پا نی کی سطح بلند ہوئی کشتی بالکل اوپر آکر تیر نے لگی ۔ ہو سکتا ہے کہ اندر بہت خوف اور اندھیرا ہو ۔ ہو سکتا ہے بہت ہچکو لے کھاتی ہو، بہت خوفناک ہو۔ لیکن کشتی نوح اور اس کے گھر ا نے کے لیے طوفان میں پناہ گاہ تھی ۔

طوفا ن کے پا نچ ما ہ بعد خدانے خشک ہوا چلائی ۔آہستہ آہستہ کشتی اراراط پہاڑوں پہ آ کے رک گئی ۔ نو ح مزید چالیس دن تک کشتی میں رہا جب تک کہ پا نی اتر نہ گیا ۔

نوحنے ایک کو ئے اور ا یکفاختہ کو کھڑکی سے با ہربھیجا ۔ اور کوئی ٹکنے کی جگہ نہ پا کر فاختہ نوح کے پاس واپس آ گئی ۔

ایک ہفتہ بعد ، نو ح نے پھر کو ششکی ۔فاختہ اپنی چونچ میں زیتون کا نیا پتہلے کر آئی۔ اگلے ہفتے پھر نوح جان گیا کہ زمین خشک ہو گئی ہے کیوں اس بار فاختہ واپس نہ آئی۔

خدا نے نو ح سے کہاکہ اب کشتی سے باہر آنے کا وقت ہے۔ نوح اور اس کے خاندان نے مل کر سب جانوروں کو کشتی سے اتارا ۔

نوح نے خدا بہت ہی شکر گزاری کی ۔ اس نے مذبح بنایا اور خدا کی عبادت کی جس نے اسکو اور اسکے خاندان کو خوفناک طوفان سے بچایا۔

دا نے نوح سے ایک حیران کن وعدہ کیا۔ کہ وہ انسان کے گناہ کیعدالت کے لئے کبھی سیلاب نہیں لائے گا۔ خدا نے اپنے وعدہ کی یاد دہانی کے لئے ایک نشان بھی بخشا۔ اور قوس قزح اس کے وعدے کا نشان ہے۔

وح اور اس کے خاندان نے طوفان کے بعد نئی شروعات کیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی نسل نے زمین کو بھر دیا۔ دنیا کی تمام قومیں نوح اور کے بچوں کی اولاد سے ہی آئیں۔

ختم شد

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

بچوں کی بائبل

یہ سب کیسے شروع ہوا؟ ہم کہاں سے آئے تھے؟ دنیا میں اتنا بدقسمتی کیوں ہے؟ کیا کوئی امید ہے؟ کیا موت کے بعد زندگی ہے؟ جوابات کے طور پر دنیا کی اس حقیقی تاریخ پڑھتے ہیں.

More

ہم یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے Bible for Children, Inc کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://bibleforchildren.org/languages/urdu/stories.php