YouVersion Logo
تلاش

کرسمس میں امیدنمونہ

The Hope Of Christmas

9 دن 10 میں سے

گم جانے کا کیا مطلب ہے
آج کی آیت پڑھیں
اگر آُپ کرسمس کےمقصد سے ناواقف ہیں، تو آپ کو اس سال کرسمس کی روشنیاں اور سجاوٹ بھی نہیں کرنی چاہئے۔ آپ کو کرسمس کے تحفے کو بھی نہیں خریدنا چاہئے۔ آپ کو کرسمس ڈنر کو بھی بھول جانا چاہئے۔
اگر آپ کو یہ نہیں پتا کہ ہم کرسمس کیوں مناتے ہیں تو اس جشن کے سب حصے بے معنی ہیں۔
اگر آپ نے کرسمس کے مقصد کو جاننا ہے تو آپ کو چرنی، مجوسی (عقل مند لوگ) اور چرواہوں سے تیزی سے آگے بڑھنا ہو گا۔ " کیونکہ اِبنِ آدم کھوئے ہُوؤں کو ڈُھونڈنے اور نجات دینے آیا ہے" (لوقا 19 : 10)
یہ بہت آسان ہے، یسوع اس لئے آیا کیونکہ خدا کے بغیر لوگ گم ہو چگے تھے۔ روحانی طور پر گم ہو جانے کا مطلب ہے خدا سے جدائی، رابطہ ٹوٹ جانا اور نظام خراب ہونا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگوں کے پاس کتنی طاقت، دولت اور شہرت ہے، یسوع کے بغیر اس دنیا میں ہر کوئی گم ہے۔
اور اس گمشدگی کے ہماری زندگیوں پر اثرات بہت گہرے ہیں۔ یہ جاننا کے لئے کہ یسوع زمین پر کیوں آیا، ہمیں یہ پہلے پتا ہونا چائیں کہ گم ہونے کا کیا مطلب ہے۔ خدا کے بغیر ہم گمشدہ ہیں۔
• ہماری سمت۔ ہماری سمجھ بہت محدود ہے اس بات کو سمجھنے کے لئے کہ زندگی میں ہمیں کہاں جانا ہے اور کیا کرنا ہے۔
• ہماری حفاظت۔ جب خدا ہماری حفاظت نہیں کرتا تو ہم اپنی ہی ذمہ داری پر ہوتے ہیں۔ یہ بڑی وجہ ہے کہ لوگ پریشان ہوتے ہیں۔ خدا کی حفاظت کی بجائے، وہ اپنی خود کی حفاظت میں رہنے کی کوشش میں ہوتے ہیں۔
• ہماری طاقت۔ اگر ہمارا خدا کے ساتھ تعلق نہیں تو ہم ان سے آدھی برکات بھی حاصل نہیں کر سکتے جو ہمیں اس کے ساتھ تعلق رکھنے سے مل سکتی ہیں۔
• ہماری خوشی۔ ہم ساری دنیا کا پیسہ اور طاقت حاصل کر سکتے ہین، مگر خدا کے بغیر حقیقی خوشی حاصل نہیں کر سکتے۔
• آسمان میں ہمارا گھر۔ خدا ہمیں بغاوت کی اجازت دیتا ہے جب تک ہم زمین پر ہیں، مگر آسمان پر کوئی باغی نہیں رہ سکتا۔
مگر جو بھی گم ہو چکا ہے اس نے خدا کے آگے اپنی تھوڑی سی بھی قدر نہیں کھوئی۔ اگر آپ کا رشتہ خدا کے ساتھ نہیں ہے پھر بھی خدا کو آپ کی بڑی قدر ہے۔ گمشدگی قدر کو بڑھاتی ہے۔ کسی گمشدہ کو تلاش کرنے میں جتناخرچہ درکار ہے وہ ثابت کرتا ہے کہ یہ گمشدہ چیز کتنی قدر رکھتی ہے۔
بائبل کی سب سے مشہور آیت میں یسوع واضع طور پر بیان کرتا ہے کہ ہماری کتنی قدر ہے: "کیونکہ خُدا نے دُنیا سے اَیسی مُحبّت رکھّی کہ اُس نے اپنا اِکلَوتا بیٹا بخش دِیا تاکہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زِندگی پائے۔" (یوحنا 3 : 16)
خوش خبری یہ ہے کہ خدا نے ہم سے ایسی محبت رکھے کہ اس نے اپنا بیٹا پہلے کرسمس پر زمین پر بھیج دیا تاکہ ہمیں تلاش کر کے نجات دے سکے۔ یہ ہے مقصد اس جشن کا!
دِن 8دِن 10

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

The Hope Of Christmas

بہت سارے لوگوں کے لئے، کرسمس ایک طویل کاموں کی فہرست بن چُکی ہے جو اُنہیں بہت تھکا دیتی ہے اور اس کی وجہ سے 26 دسمبر کی خواہشمند ہو جاتے ہیں. پیغامات کی اس سلسلے میں، پادری رِک آپ کو کرسمس کے جشن منانے کی اصل وجہ یاد دلانے میں مدد کرنا چاہتے ہیں ۔اور کیوں نا صرف تہوار کی چُھٹیوں کے دوران بلکہ زندگی بھر کیلئے بدلنا چاہتے ہیں۔.

More

یہ پیغامRick Warren © 2014 کی طرف سے ہے. جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ اس مطالعاتی منصوبہ کو اجازت سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔