صفنیاہ 10:1-12
صفنیاہ 10:1-12 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
یَاہوِہ فرماتے ہیں، اُس دِن مچھلی پھاٹک سے ایک آواز بُلند ہوگی، نئی بستی سے ماتم کی آواز اُٹھے گی، اَور پہاڑیوں سے بڑے شوروغل کی آواز آئے گی۔ اَے سوداگری کے شہر مکتیسؔ کے رہنے والو؛ تمہارے سارے سوداگر غارت ہوں گے، جو چاندی کی تِجارت کرتے ہیں، برباد ہو جایٔیں گے۔ اُس وقت مَیں چراغ لے کر یروشلیمؔ میں ڈھونڈوں گا اَورجو آسُودہ ہیں اَور پیالی میں بچی ہُوئی تلچھٹ کی طرح ہیں، جو سوچتے ہیں کہ یَاہوِہ کویٔی سزا یا جزا نہیں دیں گے، میں اُن کو سزا دُوں گا۔
صفنیاہ 10:1-12 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب فرماتا ہے، ”اُس دن مچھلی کے دروازے سے زور کی چیخیں، نئے شہر سے آہ و زاری اور پہاڑیوں سے کڑکتی آوازیں سنائی دیں گی۔ اے مکتیس محلے کے باشندو، واویلا کرو، کیونکہ تمہارے تمام تاجر ہلاک ہو جائیں گے۔ وہاں کے جتنے بھی سوداگر چاندی تولتے ہیں وہ نیست و نابود ہو جائیں گے۔ تب مَیں چراغ لے کر یروشلم کے کونے کونے میں اُن کا کھوج لگاؤں گا جو اِس وقت بڑے آرام سے بیٹھے ہیں، خواہ حالات کتنے بُرے کیوں نہ ہوں۔ مَیں اُن سے نپٹ لوں گا جو سوچتے ہیں، ’رب کچھ نہیں کرے گا، نہ اچھا کام اور نہ بُرا۔‘
صفنیاہ 10:1-12 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور خُداوند فرماتا ہے اُسی روز مچھلی پھاٹک سے رونے کی آواز اور مِشنہ سے ماتم کی اور ٹِیلوں پر سے بڑے غَوغا کی صدا اُٹھے گی۔ اَے مکتِیس کے رہنے والو! ماتم کرو کیونکہ سب سَوداگر مارے گئے۔ جو چاندی سے لدے تھے سب ہلاک ہُوئے۔ پِھر مَیں چراغ لے کر یروشلیِم میں تلاش کرُوں گا اور جِتنے اپنی تلچھٹ پر جم گئے ہیں اور دِل میں کہتے ہیں کہ خُداوند سزا و جزا نہ دے گا اُن کو سزا دُوں گا۔