غزلُ الغزلات 11:6-12
غزلُ الغزلات 11:6-12 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
میں اخروٹ کے باغ میں گیا تاکہ وادی میں تازہ نباتات پر نظر کروں، اَور دیکھوں کہ کیا تاکستان میں غُنچے اَور اناروں میں پھُول نکلے ہیں یا نہیں۔ مُجھے مَعلُوم ہی نہ چلا کہ کب، میرے دِل نے مُجھے میرے اُمرا کے شاہی رتھوں پر بِٹھا دیا۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں غزلُ الغزلات 6غزلُ الغزلات 11:6-12 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
مَیں اخروٹ کے باغ میں اُتر آیا تاکہ وادی میں پھوٹنے والے پودوں کا معائنہ کروں۔ مَیں یہ بھی معلوم کرنا چاہتا تھا کہ کیا انگور کی کونپلیں نکل آئی یا انار کے پھول لگ گئے ہیں۔ لیکن چلتے چلتے نہ جانے کیا ہوا، میری آرزو نے مجھے میری شریف قوم کے رتھوں کے پاس پہنچایا۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں غزلُ الغزلات 6