غزلُ الغزلات 1:6-3
غزلُ الغزلات 1:6-3 کِتابِ مُقادّس (URD)
تیرا محبُوب کہاں گیا؟ اَے عَورتوں میں سب سے جمِیلہ! تیرا محبُوب کِس طرف کو نِکلا کہ ہم تیرے ساتھ اُس کی تلاش میں جائیں؟ میرا محبُوب اپنے بُوستان میں بلسان کی کِیارِیوں کی طرف گیا ہے تاکہ باغوں میں چَرائے اور سوسن جمع کرے۔ مَیں اپنے محبُوب کی ہُوں اور میرا محبُوب میرا ہے۔ وہ سوسنوں میں چَراتا ہے۔
غزلُ الغزلات 1:6-3 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے خواتین میں حسین ترین، تمہارا محبُوب کہاں چلا گیا ہے؟ بتاؤ تمہارے محبُوب کا رُخ کس طرف تھا، تاکہ ہم تمہارے ساتھ اُسے تلاشیں؟ میرا محبُوب اَپنے باغ میں گیا ہے۔ جہاں بلسان کی کیاریاں ہیں۔ تاکہ وہاں اَپنے ریوڑ کو چَرائے اَور شُوشنؔ کے پھُول جمع کرے۔ میں اَپنے محبُوب کی ہو چُکی ہُوں اَور وہ میرا؛ وُہی جو شُوشنؔ کے پھُولوں کے درمیان گلّہ چرا رہاہے۔
غزلُ الغزلات 1:6-3 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اے تُو جو عورتوں میں سب سے خوب صورت ہے، تیرا محبوب کدھر چلا گیا ہے؟ اُس نے کون سی سمت اختیار کی تاکہ ہم تیرے ساتھ اُس کا کھوج لگائیں؟ میرا محبوب یہاں سے اُتر کر اپنے باغ میں چلا گیا ہے، وہ بلسان کی کیاریوں کے پاس گیا ہے تاکہ باغوں میں چَرے اور سوسن کے پھول چنے۔ مَیں اپنے محبوب کی ہی ہوں، اور وہ میرا ہی ہے، وہ جو سوسنوں میں چرتا ہے۔