غزلُ الغزلات 15:4-16
غزلُ الغزلات 15:4-16 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
تُم باغوں کو سیراب کرنے والے چشمے، اَور بہتے کنویں کا جھرنا ہو، جو کوہِ لبانونؔ سے نیچے کی طرف بہہ رہی ہے۔ اَے بادِ شمال بیدار ہو، اَور اَے بادِ جُنوب! چلی آؤ۔ میرے باغ پر سے گزرو، تاکہ اِس کے مَسالوں کی خُوشبو چاروں طرف پھیل جائے۔ میرا محبُوب اَپنے باغ میں آئے اَور اُس کے لذیذ میوؤں کا ذائقہ لے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں غزلُ الغزلات 4غزلُ الغزلات 15:4-16 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
تُو باغ کا اُبلتا چشمہ ہے، ایک ایسا منبع جس کا تازہ پانی لبنان سے بہہ کر آتا ہے۔ اے شمالی ہَوا، جاگ اُٹھ! اے جنوبی ہَوا، آ! میرے باغ میں سے گزر جا تاکہ وہاں سے چاروں طرف بلسان کی خوشبو پھیل جائے۔ میرا محبوب اپنے باغ میں آ کر اُس کے لذیذ پھلوں سے کھائے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں غزلُ الغزلات 4