غزلُ الغزلات 12:4-16
غزلُ الغزلات 12:4-16 کِتابِ مُقادّس (URD)
میری پِیاری۔ میری زَوجہ ایک مُقفّل باغچہ ہے۔ وہ محفُوظ سوتا اور سر بمُہر چشمہ ہے۔ تیرے باغ کے پَودے لذِیذ میوہ دار انار ہیں۔ مہندی اور سُنبُل بھی ہیں۔ جٹاماسی اور زعفران۔ بیدمُشک اور دارچِینی اور لُبان کے تمام درخت۔ مُر اور عُود اور ہر طرح کی خاص خُوشبُو۔ تُو باغوں میں ایک منبع آبِ حیات کا چشمہ اور لُبناؔن کا جھرنا ہے۔ اَے بادِ شِمال بیدار ہو! اَے بادِ جنُوب چلی آ! میرے باغ پر سے گُذر تاکہ اُس کی خُوشبُو پَھیلے۔ میرا محبُوب اپنے باغ میں آئے اور اپنے لذِیذ میوے کھائے۔
غزلُ الغزلات 12:4-16 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے میری بہن، اَے میری دُلہن، تُم ایک مُقفّل باغیچہ ہو؛ تُم ایک محفوظ سوتا اَور ایک سَر بمُہر چشمہ ہو۔ تُم تو اناروں کے پَودے کا ایک باغیچہ ہو، جِس میں نفیس پھل، حِنا اَور جٹاماسی بھی ہیں، جٹاماسی اَور زعفران، بید مُشک اَور دارچینی، اَور ہر قِسم کے لوبان کے درخت، مُر اَور عُود اَور اعلیٰ قِسم کے خُوشبودار مَسالے پھلتے ہیں۔ تُم باغوں کو سیراب کرنے والے چشمے، اَور بہتے کنویں کا جھرنا ہو، جو کوہِ لبانونؔ سے نیچے کی طرف بہہ رہی ہے۔ اَے بادِ شمال بیدار ہو، اَور اَے بادِ جُنوب! چلی آؤ۔ میرے باغ پر سے گزرو، تاکہ اِس کے مَسالوں کی خُوشبو چاروں طرف پھیل جائے۔ میرا محبُوب اَپنے باغ میں آئے اَور اُس کے لذیذ میوؤں کا ذائقہ لے۔
غزلُ الغزلات 12:4-16 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
میری بہن، میری دُلھن، تُو ایک باغ ہے جس کی چاردیواری کسی اَور کو اندر آنے نہیں دیتی، ایک بند کیا گیا چشمہ جس پر مُہر لگی ہے۔ باغ میں انار کے درخت لگے ہیں جن پر لذیذ پھل پک رہا ہے۔ مہندی کے پودے بھی اُگ رہے ہیں۔ بال چھڑ، زعفران، خوشبودار بید، دارچینی، بخور کی ہر قسم کا درخت، مُر، عود اور ہر قسم کا بلسان باغ میں پھلتا پھولتا ہے۔ تُو باغ کا اُبلتا چشمہ ہے، ایک ایسا منبع جس کا تازہ پانی لبنان سے بہہ کر آتا ہے۔ اے شمالی ہَوا، جاگ اُٹھ! اے جنوبی ہَوا، آ! میرے باغ میں سے گزر جا تاکہ وہاں سے چاروں طرف بلسان کی خوشبو پھیل جائے۔ میرا محبوب اپنے باغ میں آ کر اُس کے لذیذ پھلوں سے کھائے۔