رومیوں 2:5-4
رومیوں 2:5-4 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
ایمان لانے سے ہم نے المسیح کے وسیلہ سے اُس فضل کو پالیاہے اَور اُس پر قائِم بھی ہیں اَور اِس اُمّید پر ناز کرتے ہیں کہ ہم بھی خُدا کے جلال میں شریک ہوں گے۔ اَور صِرف یہی نہیں بَلکہ ہم اَپنی مُصیبتوں میں بھی خُوش ہوتے ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ مُصیبت سے ثابت قدمی پیدا ہوتی ہے۔ اَور ثابت قدمی سے مُستقِل مِزاجی اَور مُستقِل مِزاجی سے اُمّید پیدا ہوتی ہے۔
رومیوں 2:5-4 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
ہمارے ایمان لانے پر اُس نے ہمیں فضل کے اُس مقام تک پہنچایا جہاں ہم آج قائم ہیں۔ اور یوں ہم اِس اُمید پر فخر کرتے ہیں کہ ہم اللہ کے جلال میں شریک ہوں گے۔ نہ صرف یہ بلکہ ہم اُس وقت بھی فخر کرتے ہیں جب ہم مصیبتوں میں پھنسے ہوتے ہیں۔ کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ مصیبت سے ثابت قدمی پیدا ہوتی ہے، ثابت قدمی سے پختگی اور پختگی سے اُمید۔
رومیوں 2:5-4 کِتابِ مُقادّس (URD)
جِس کے وسِیلہ سے اِیمان کے سبب سے اُس فضل تک ہماری رسائی بھی ہُوئی جِس پر قائِم ہیں اور خُدا کے جلال کی اُمّید پر فخر کریں۔ اور صِرف یہی نہیں بلکہ مُصِیبتوں میں بھی فخر کریں یہ جان کر کہ مُصِیبت سے صبر پَیدا ہوتا ہے۔ اور صبر سے پُختگی اور پُختگی سے اُمّید پَیدا ہوتی ہے۔