رومیوں 6:2-8
رومیوں 6:2-8 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
خُدا ”ہر شخص کو اُس کے اعمال کے مُطابق بدلہ دے گا۔“ جو نیک کاموں کی تلاش میں ہیں جلال، عزّت اَور بَقا چاہتے ہیں، اُنہیں وہ اَبدی زندگی عطا فرمائے گا۔ لیکن جو خُود غرض ہیں اَور سچّائی کو ترک کرکے بدی کی پیروی کرتے ہیں، اُن پر خُدا کا قہر اَور غضب نازل ہوگا۔
رومیوں 6:2-8 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اللہ ہر ایک کو اُس کے کاموں کا بدلہ دے گا۔ کچھ لوگ ثابت قدمی سے نیک کام کرتے اور جلال، عزت اور بقا کے طالب رہتے ہیں۔ اُنہیں اللہ ابدی زندگی عطا کرے گا۔ لیکن کچھ لوگ خود غرض ہیں اور سچائی کی نہیں بلکہ ناراستی کی پیروی کرتے ہیں۔ اُن پر اللہ کا غضب اور قہر نازل ہو گا۔
رومیوں 6:2-8 کِتابِ مُقادّس (URD)
وہ ہر ایک کو اُس کے کاموں کے مُوافِق بدلہ دے گا۔ جو نیکوکاری میں ثابِت قدم رہ کر جلال اور عِزّت اور بقا کے طالِب ہوتے ہیں اُن کو ہمیشہ کی زِندگی دے گا۔ مگر جو تَفرِقہ اَنداز اور حق کے نہ ماننے والے بلکہ ناراستی کے ماننے والے ہیں اُن پر غضب اور قہر ہو گا۔