رومیوں 3:16-5
رومیوں 3:16-5 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
پرسِلّہؔ اَور اَکوِلہؔ سے میرا سلام کہو۔ وہ المسیؔح عیسیٰ میں میرے ہم خدمت رہے ہیں۔ بَلکہ اُنہُوں نے مُجھے بچانے کے لیٔے اَپنی جان خطرہ میں ڈال دی تھی۔ صِرف میں ہی نہیں بَلکہ غَیریہُودیوں کی تمام جماعتیں بھی اُن کی شُکرگزار ہیں۔ اُن کے گھر کی جماعت سے بھی میرا سلام کہو۔ میرے عزیز اِپینتُسؔ سے سلام کہو۔ وہ صُوبہ آسیہؔ کا سَب سے پہلا شخص ہے جو المسیؔح پر ایمان لایا۔
رومیوں 3:16-5 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
پرسکلہ اور اکوِلہ کو میرا سلام دینا جو مسیح عیسیٰ میں میرے ہم خدمت رہے ہیں۔ اُنہوں نے میرے لئے اپنی جان پر کھیلا۔ نہ صرف مَیں بلکہ غیریہودیوں کی جماعتیں اُن کی احسان مند ہیں۔ اُن کے گھر میں جمع ہونے والی جماعت کو بھی میرا سلام دینا۔ میرے عزیز دوست اپنیتس کو میرا سلام دینا۔ وہ صوبہ آسیہ میں مسیح کا پہلا پیروکار یعنی اُس علاقے کی فصل کا پہلا پھل تھا۔
رومیوں 3:16-5 کِتابِ مُقادّس (URD)
پرسِکہ اور اَکوِلہ سے میرا سلام کہو۔ وہ مسِیح یِسُوعؔ میں میرے ہم خِدمت ہیں۔ اُنہوں نے میری جان کے لِئے اپنا سَر دے رکھّا تھا اور صِرف مَیں ہی نہیں بلکہ غَیر قَوموں کی سب کلِیسیائیں بھی اُن کی شُکر گُذار ہیں۔ اور اُس کلِیسیا سے بھی سلام کہو جو اُن کے گھر میں ہے۔ میرے پِیارے اِپینِتُس سے سلام کہو جو مسِیح کے لِئے آسیہ کا پہلا پَھل ہے۔