رومیوں 10:14-12
رومیوں 10:14-12 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
پھر تو اَپنے بھایٔی یا بہن پر کیوں اِلزام لگاتاہے اَور اُسے کِس لیٔے حقیر سمجھتا ہے؟ ہم تو سَب کے سَب خُدا کے تختِ عدالت کے سامنے حاضِر کیٔے جایٔیں گے۔ جَیسے کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: ” ’خُداوؔند فرماتے ہیں، مُجھے اَپنی حیات کی قَسم، ہر ایک گھُٹنا میرے آگے ٹِکے گا؛ اَور ہر ایک زبان خُدا کا اقرار کرے گی۔‘ “ پس، ہم میں سے ہر ایک کو خُود اَپنا حِساب خُدا کو دینا ہوگا۔
رومیوں 10:14-12 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
تو پھر آپ جو صرف سبزی کھاتے ہیں اپنے بھائی کو مجرم کیوں ٹھہراتے ہیں؟ اور آپ جو سب کچھ کھاتے ہیں اپنے بھائی کو حقیر کیوں جانتے ہیں؟ یاد رکھیں کہ ایک دن ہم سب اللہ کے تخت عدالت کے سامنے کھڑے ہوں گے۔ کلامِ مُقدّس میں یہی لکھا ہے، رب فرماتا ہے، ”میری حیات کی قَسم، ہر گھٹنا میرے سامنے جھکے گا اور ہر زبان اللہ کی تمجید کرے گی۔“ ہاں، ہم میں سے ہر ایک کو اللہ کے سامنے اپنی زندگی کا جواب دینا پڑے گا۔
رومیوں 10:14-12 کِتابِ مُقادّس (URD)
مگر تُو اپنے بھائی پر کِس لِئے اِلزام لگاتا ہے؟ یا تُو بھی کِس لِئے اپنے بھائی کو حقِیر جانتا ہے؟ ہم تو سب خُدا کے تختِ عدالت کے آگے کھڑے ہوں گے۔ چُنانچہ یہ لِکھا ہے کہ خُداوند فرماتا ہے مُجھے اپنی حیات کی قَسم ہر ایک گُھٹنا میرے آگے جُھکے گا اور ہر ایک زُبان خُدا کا اِقرار کرے گی۔ پس ہم میں سے ہر ایک خُدا کو اپنا حِساب دے گا۔