رومیوں 11:10-13
رومیوں 11:10-13 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
جَیسا کہ صحیفہ بَیان کرتا ہے، ”جو کویٔی اُس پر ایمان لایٔے گا وہ کبھی شرمندہ نہ ہوگا۔“ کیونکہ یہُودی اَور غَیریہُودی میں کویٔی فرق نہیں اِس لیٔے کہ ایک وُہی سَب کا خُداوؔند ہے اَور اُن سَب کو جو اُس کا نام لیتے ہیں کثرت سے فیض پہنچاتاہے۔ اَور، ”جو کویٔی خُداوؔند کا نام لے گا نَجات پایٔےگا۔“
رومیوں 11:10-13 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
یوں کلامِ مُقدّس فرماتا ہے، ”جو بھی اُس پر ایمان لائے اُسے شرمندہ نہیں کیا جائے گا۔“ اِس میں کوئی فرق نہیں کہ وہ یہودی ہو یا غیریہودی۔ کیونکہ سب کا ایک ہی خداوند ہے، جو فیاضی سے ہر ایک کو دیتا ہے جو اُسے پکارتا ہے۔ کیونکہ ”جو بھی خداوند کا نام لے گا نجات پائے گا۔“
رومیوں 11:10-13 کِتابِ مُقادّس (URD)
چُنانچہ کِتابِ مُقدّس یہ کہتی ہے کہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے گا وہ شرمِندہ نہ ہو گا۔ کیونکہ یہُودِیوں اور یُونانیوں میں کُچھ فرق نہیں اِس لِئے کہ وُہی سب کا خُداوند ہے اور اپنے سب دُعا کرنے والوں کے لِئے فیّاض ہے۔ کیونکہ جو کوئی خُداوند کا نام لے گا نجات پائے گا۔