مکاشفہ 9:7
مکاشفہ 9:7 کِتابِ مُقادّس (URD)
اِن باتوں کے بعد جو مَیں نے نِگاہ کی تو کیا دیکھتا ہُوں کہ ہر ایک قَوم اور قبِیلہ اور اُمّت اور اہلِ زُبان کی ایک اَیسی بڑی بِھیڑ جِسے کوئی شُمار نہیں کر سکتا سفید جامے پہنے اور کھجُور کی ڈالِیاں اپنے ہاتھوں میں لِئے ہُوئے تخت اور برّہ کے آگے کھڑی ہے۔
مکاشفہ 9:7 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اِس کے بعد جَب میں نے نگاہ کی تو دیکھتا ہوں کہ ہر قوم، ہر قبِیلہ، ہر اُمّت اَور اہلِ زبان کی ایک اَیسی بڑی بھیڑ مَوجُود ہے جِس کا شُمار کرنا ممکن نہیں، یہ سَب سفید جَامے پہنے ہویٔے اَور ہاتھوں میں کھجوُر کی ڈالیاں لیٔے ہویٔے تختِ الٰہی کے آگے اَور برّہ کے رُوبرُو کھڑے تھے۔
مکاشفہ 9:7 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اِس کے بعد مَیں نے ایک ہجوم دیکھا جو اِتنا بڑا تھا کہ اُسے گنا نہیں جا سکتا تھا۔ اُس میں ہر ملت، ہر قبیلے، ہر قوم اور ہر زبان کے افراد سفید لباس پہنے ہوئے تخت اور لیلے کے سامنے کھڑے تھے۔ اُن کے ہاتھوں میں کھجور کی ڈالیاں تھیں۔