مکاشفہ 13:7-17
مکاشفہ 13:7-17 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور بزُرگوں میں سے ایک نے مُجھ سے کہا کہ یہ سفید جامے پہنے ہُوئے کَون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں؟ مَیں نے اُس سے کہا کہ اَے میرے خُداوند! تُو ہی جانتا ہے۔ اُس نے مُجھ سے کہا یہ وُہی ہیں جو اُس بڑی مُصِیبت میں سے نِکل کر آئے ہیں۔ اِنہوں نے اپنے جامے برّہ کے خُون سے دھو کر سفید کِئے ہیں۔ اِسی سبب سے یہ خُدا کے تخت کے سامنے ہیں اور اُس کے مَقدِس میں رات دِن اُس کی عِبادت کرتے ہیں اور جو تخت پر بَیٹھا ہے وہ اپنا خَیمہ اُن کے اُوپر تانے گا۔ اِس کے بعد نہ کبھی اُن کو بُھوک لگے گی نہ پِیاس اور نہ کبھی اُن کو دُھوپ ستائے گی نہ گرمی۔ کیونکہ جو برّہ تخت کے بیچ میں ہے وہ اُن کی گلّہ بانی کرے گا اور اُنہیں آبِ حیات کے چشموں کے پاس لے جائے گا اور خُدا اُن کی آنکھوں کے سب آنسُو پونچھ دے گا۔
مکاشفہ 13:7-17 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
پھر بُزرگوں میں سے ایک نے مُجھ سے پُوچھا کہ یہ سفید جَامے پہنے ہویٔے لوگ کون ہیں، اَور کہاں سے آئے ہیں؟ میں نے جَواب دیا، ”اَے میرے آقا، یہ تو آپ کو ہی مَعلُوم ہے۔“ تَب اُس نے کہا، ”یہ وہ لوگ ہیں جو بڑی مُصیبت میں سے نِکل کر آئے ہیں؛ اُنہُوں نے اَپنے جَامے برّہ کے خُون میں دھوکر سفید کر لیٔے ہیں۔ اِس لیٔے، ”وہ خُدا کے تخت کے سامنے مَوجُود ہیں اَور دِن رات اُس کے آسمانی بیت المُقدّس میں اُس کی عبادت کرتے ہیں؛ اَور وہ جو تخت پر بیَٹھا ہے اَپنی حُضُوری میں اُنہیں پناہ دے گا۔ ’وہ آئندہ نہ تو کبھی بھُوکے ہوں گے؛ اَور نہ کبھی پیاسے۔ نہ تو سُورج کی گرمی اُنہیں جُھلسایٔے گی،‘ اَور نہ اُنہیں دھوپ ستائے گی۔ کیونکہ وہ برّہ جو تختِ الٰہی کے درمیان ہے، اُن کی گلّہ بانی کرے گا؛ ’اَور اُنہیں آبِ حیات کے چَشموں کے پاس لے جائے گا۔‘ ’اَور خُدا اُن کی آنکھوں سے سَب آنسُو پونچھ ڈالے گا۔‘ “
مکاشفہ 13:7-17 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
بزرگوں میں سے ایک نے مجھ سے پوچھا، ”سفید لباس پہنے ہوئے یہ لوگ کون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں؟“ مَیں نے جواب دیا، ”میرے آقا، آپ ہی جانتے ہیں۔“ اُس نے کہا، ”یہ وہی ہیں جو بڑی ایذا رسانی سے نکل کر آئے ہیں۔ اُنہوں نے اپنے لباس لیلے کے خون میں دھو کر سفید کر لئے ہیں۔ اِس لئے وہ اللہ کے تخت کے سامنے کھڑے ہیں اور دن رات اُس کے گھر میں اُس کی خدمت کرتے ہیں۔ اور تخت پر بیٹھا ہوا اُن کو پناہ دے گا۔ اِس کے بعد نہ کبھی بھوک اُنہیں ستائے گی نہ پیاس۔ نہ دھوپ، نہ کسی اَور قسم کی تپتی گرمی اُنہیں جُھلسائے گی۔ کیونکہ جو لیلا تخت کے درمیان بیٹھا ہے وہ اُن کی گلہ بانی کرے گا اور اُنہیں زندگی کے چشموں کے پاس لے جائے گا۔ اور اللہ اُن کی آنکھوں سے تمام آنسو پونچھ ڈالے گا۔“